?️
سچ خبریں:ایک صہیونی افسر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یحیی السنوار کی دھمکیاں بہت سنگین ہیں ، کہا کہ حماس کے خیال میں صہیونی دشمن صرف طاقت کی زبان کو سمجھتا ہے اور یہ کہ غزہ کی سرحد پر حالات میں مزید کشیدگی کے اضافے کا امکان ہے۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس سروس میں ایک سابق صہیونی افسر یونی بن مناخیم نے غزہ کی سرحد پر پیش آنے والےحالیہ واقعات اور مقبوضہ علاقوں کی صورت حال پر رد رعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حماس نے غزہ سرحد پر عوامی مزاحمت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسرائیل کو اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جاسکے،یادرہے کہ اس تحریک نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف جنگ کی دھمکی دی ہے،غزہ کی پٹی میں حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے ایک بار پھر اسرائیل کے خلاف حماس کی عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف کی جانب سے صیہونیوں کو دی جانے والی دھمکیوں کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ محمد الضیف صیہونیوں کو مطلوب اول درجے کے کمانڈر ہیں لہذ صیہونی آفسر نے اس سلسلہ میں مزید لکھا ہے کہ حماس نے محمد الضیف کا نام دوبارہ استعمال کرکے ان کی طرف سے جنگ کی دھمکیاں دے کر اسرائیل کو یہ احساس دلانے کی کوشش کی ہے کہ حماس اپنی دھمکیوں کے بارے میں سنجیدہ ہے کیونکہ محمد الضیف صیہونیوں کے لیے ایک خطرناک آدمی ہیں اور اسرائیل کے ساتھ کسی بھی نئے فوجی تصادم سے خوفزدہ نہیں نہیں یہی وجہ ہے صیہونیوں نے حالیہ جنگ کے دوران اسے اور یحیی السنوار کو قتل کرنے کی اپنی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے ۔
بن مناخیم نے مزید کہا کہ یحیی السنوار کا دھمکی آمیز بیان مصری صدر عبدالفتاح السیسی ، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے درمیان سہ فریقی ملاقات کے فورا بعد سامنے آیا ہے، السنوار کے ساتھ ساتھ حماس کے دیگر رہنماؤں کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تحریک غزہ کی پٹی میں بگڑتی ہوئی معاشی اور انسانی صورت حال کے ساتھ ساتھ حالیہ غزہ میں حاصل ہونے والے فوائد کی حفاظت کی وجہ سے اپنی حکمت عملی کو آخر تک جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کی اسرائیل کے ساتھ سرحد پر فلسطینی شہریوں کی نقل وحرکت نمایاں طور پر جاری ہے اوران سرگرمیوں کو روکنے کے آثار نہیں ہیں،حالانکہ اسرائیل نے حالیہ ہفتوں میں غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے تعمیراتی مواد کی درآمد کے لیے سہولیات فراہم کی ہیں۔


مشہور خبریں۔
یمن علیحدگی کی مشکوک سازشوں کا شکار
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن
مئی
ایم ایل ون کا جون 2026 میں کراچی کینٹ سے افتتاح کریں گے۔ حنیف عباسی
?️ 4 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ایم
ستمبر
جرمن میڈل آف آنر اور صہیونی مورخ کی نامزدگی منسوخ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: اسرائیلی مؤرخ جیڈون گریفتھ کی جانب سے بوسنیا اور ہرزیگوینا
جنوری
دنیا کی سیاست میں پاکستان کا اہم کردار ہے
?️ 11 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی
اگست
امریکہ غبارے کے واقعے کو ہمیں بدنام کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے: چین
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے خبر دی کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن
فروری
سویداء میں دہشت گرد جولانی کے حملے کے بعد افراتفری
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: جنوبی شام کے دروزی اکثریتی صوبے سویداء میں گزشتہ ہفتے ابومحمد
جولائی
گوگل فوٹوز میں جدید اے آئی فیچرز متعارف
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں جدید اے
نومبر
پی ٹی اے کا نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے آپریشنز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے
جولائی