حزب اللہ کی شکست ایک خیالی جنگ سے زیادہ کچھ نہیں: صہیونی افسر

حزب اللہ

?️

سچ خبریں:ایک صیہونی افسر نے عبرانی ویب سائیٹ پر صیہونی حکومت کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے طور پر ایوب کوخاوی کے دور کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اعتراف کیا کہ اس حکومت کی فوج لبنان کی حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

وہ جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے لیکن وہ ایک اعلی صہیونی فوجی اہلکار ہے مزید تاکید کی کہ کوخاوی اسرائیلی مسلح افواج کو ایک مہلک موثر اور اختراعی فوج میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا تھا جس نے زمینی افواج کو شدید نقصان پہنچایا۔
انہوں نے صہیونی فوج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے مزید کہا مستقبل میں ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اسرائیلی فوجی ایسے چیلنجز کے لیے تیار نہیں اور مستقبل میں یقینی طور پر ناکافی محسوس کریں گے۔

تل ابیب کو مستقبل میں شدید جنگوں کا سامنا کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے صہیونی افسر نے شام کے خلاف ابیب کوخاوی کے بعد کیے جانے والے فضائی حملوں پر تنقید کی اور کہا کہ ان اقدامات کا اصل پیغام اور مقصد کیا تھا؟ ہم شام پر ایسے حالات میں حملہ کر رہے تھے کہ لبنان میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری اور ذخیرہ اندوزی جاری تھی لیکن اسرائیل نے ان اقدامات کے خلاف کچھ نہیں کیا!

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کی غیر ذمہ داری پر اسرائیلی طبی برادری کا غصہ

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے آج اعلان کیا کہ

لاہور ہائی کورٹ نے ریور راوی منصوبے کے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے ریور راوی منصوبے کو غیر

امریکہ کے افغانستان پر حملہ کرنے کی اصل وجہ کیا تھی؟

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:طالبان کے وزیر اعظم کے سیاسی نائب مولوی عبدالکبیر  نے کہا

برطانیا میں ایک اور زبردست ہڑتال

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:برطانوی ریلوے کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں اور کام کے حالات

ٹول ریٹس میں ایک بار پھر 50 فیصد تک اضافہ

?️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تین ماہ سے بھی کم عرصے میں نیشنل

ارشد شریف کا سازشی قتل کیا گیا، قریب سے گولی ماری گئی

?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے پاکستان کا دورہ کیا

?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکہ کی نائب وزیر خارجہ

سعودی عرب میں سعودی اور اسرائیلی حکام کی خفیہ ملاقات

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بصہیونی نشریاتی ادارے سے وابستہ کان رچٹ بیت ریڈیو نے خبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے