?️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے نیتن یاہو کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ تل ابیب غزہ کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی جہاد اسلامی کے رہنماؤں کو نشانہ بنائیں گے۔
فلسطین ٹوڈے نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل زیادالنخالہ نے الحیات ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو میں غزہ کے خلاف پانچ روزہ جنگ پر تبصرہ کیا۔
انہوں نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حالیہ بیان جس میں کہا گیا تھا کہ تل ابیب غزہ کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی جہاد اسلامی کے رہنماؤں کو نشانہ بنائیں گے، پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کی پوری سرزمین اور شہروں نیز صیہونی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
فلسطینی جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل نے بھی غزہ کے خلاف پانچ روزہ جنگ کے دوران قدس بٹالین (فلسطینی اسلامی جہاد کی عسکری شاخ) کے کمانڈروں کے بارے میں معلومات کے حوالے سے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن آلات کے استعمال میں ان کی غفلت سے یہ واقعہ پیش آیا۔
النخالہ نے تاکید کی کہ سکیورٹی لیک ہونے کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، شہید ہونے والے کمانڈروں کے پاس موبائل فون تھے جو ایک مہلک کمزوری ہے، تاہم ان کمانڈروں کی شہادت سے ہمارے فوجی باڈی اور انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا النخالہ نے تاکید کی کہ قدس بٹالین کے قائدین کی شہادت سے جہاد اسلامی کی عسکری صلاحیت میں کوئی کمی نہیں آئے گی کیونکہ ان کمانڈروں کی شہادت کے فوراً بعد ان کے جانشین تفویض کردہ مشن کو انجام دیں گے۔


مشہور خبریں۔
شام میں داعش کے کیمپ سے عراق کو کیا خطرہ ہے؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: سکیورٹی اور عسکری امور کے ایک عراقی تجزیہ کار نے
مارچ
فلسطین کو کون قربان کر رہا ہے؟
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: محمود عباس صاحب! ایران پر تنقید اور اس کے خلاف
جون
یمنیوں کا عالمی سامراج کو انبتاہ
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:یمنی عوام کی ایک بڑی تعداد نے عالمی سامراج کے خلاف
جون
جبالیا کیمپ ایک بار پھر صیہونی بربریت کا شکار
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ غزہ کے شمال
نومبر
الحدیدہ بندرگاہ ایک فوجی چھاونی ہے: سعودی اتحاد
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی جارح اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے الحدیدہ کی
جنوری
5 آئی پی پیز پاور پلانٹ کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کا عمل شروع ہوگیا ہے
?️ 25 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے
ستمبر
27 ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ اسحاق ڈار
?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
نومبر
بائیڈن کے پورے خاندان پر ٹرمپ کا خوفناک الزام
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف
جون