?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کی غزہ کے خلاف زمینی کاروائی کی دھمکی کے جواب میں جہاد اسلامی فلسطین موومنٹ کی فوجی شاخ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ زمینی جنگ مزاحمتی تحریک کے لیے کامیابی کا سب سے چھوٹا راستہ ہے اور اس جنگ میں صہیونی فوج کو مارے جانے یا گرفتار ہونے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ سرایا القدس گروپ کے فوجی ترجمان نے صہیونی حکومت کو کہا کہ وہ مزاحمتی تحریک کو ایسی دھمکی نہ دے جس میں اس تحریک کی فتح یقینی ہو،سرایا القدس کےفوجی ترجمان ابو حمزہ نے کہا کہ ہمارے مجاہدین اور مزاحمتی گروہ قابض حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کے انتہائی خوبصورت اور مہاکاوی مناظر پیش کرتے رہتے ہیں اور میدان جنگ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ جنگ میں اپنے فوجیوں سے پہلے کمانڈروں کو پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ مجاہد اور صابر فلسطینی عوام پر فخر ہے جو اپنی عید کے دن خون اور شہادت میں گزار رہے ہیں اور اس جنگ میں ہمارے ساتھ ہیں نیزانھوں نے مسجد اقصی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،ابو حمزہ نے بیان کیاکہ ہم اپنی قوم کے فرزند وں سے تاکید کرتے ہیں کہ ہم آپ کی محبت ، پیار اور قربانی کو محسوس کرتے ہیں اور کامیابی اس قوم کے قدم چومتی ہے جس نے مزاحمت کو گلے لگایا ہے۔
سرایا القدس کے فوجی ترجمان نے کہا کہ دشمن کے حملوں سے مزاحمت کی حکمت عملی کبھی نہیں بدلے گی اور شکست خوردہ دشمن میدان چھوڑ دے گا،انہوں نے مزید کہاکہ صیہونی حکومت کے سیکڑوں فضائی حملوں اور صیہونی مظالم کے نتیجے میں ہونے والی بڑی تعداد میں تباہی کے باوجود مزاحمت مضبوط رہے گی جو فلسطینی عوام کے بچوں کے دفاع کے حق کو ضائع نہیں کرتی ہے۔
ابوحمزہ نے کہا کہ ہم دشمن کو کہتے ہیں کہ اگر آپ زمینی جنگ کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو یہ واضح اور یقینی فتح حاصل کرنے کا ہمارے لئے مختصر ترین راستہ ہے ، ہم آپ کو دکھائیں گے کہ ہم میدان جنگ میں اپنی زمینی فوجی مشقیں کس طرح انجام دیں گے ، تب آپ کے فوجیوں کےپاس مارے جانے یا پکڑے جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگاتو ہمیں ایسی چیز کی دھمکی نہ دو جس میں ہماری فتح یقینی ہے۔
ابو حمزہ نے کہاکہ ہم ایک بار پھر بیوقوف دشمن پر زور دیتے ہیں کہ غزہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ کو اس کے بارے میں سوچ کر پچھتاوا ہو گا ، اور آپ غسان ایلیان (دروز اقلیت کے صہیونی جنرل) اور اس کے فوجیوں سے اس کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں جب وہ جنگ کے ذریعے پیش قدمی کے بارے میں سوچتے ہوئے غزہ میں اترے تو ان کے ساتھ کیا ہوا۔


مشہور خبریں۔
روسی وزیر خارجہ نے مسقط کا دورہ کیا اور عمان کے سلطان سے کی ملاقات
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: گزشتہ شب مسقط پہنچنے والے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
مئی
10 Fashion Stories From Around The Web You Might Have Missed This Week
?️ 6 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
بھارت جموں وکشمیرپراپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے
?️ 26 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی
کیا اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا ہے؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی پر
نومبر
پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو
مئی
پاکستان نے رعایتی نرخوں پر روس سے خام تیل کی خریداری کا پہلا آرڈر دے دیا
?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے روس کے ساتھ طے پانے والے ایک
اپریل
اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے بھیڑ بکریوں کی چوری کا سلسلہ جاری، جنوبی لبنان سے درجنوں بکریاں چوری کرلیں
?️ 1 اگست 2021بیروت (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے بھیڑ بکریوں
اگست
گورنر اسٹیٹ بینک کتنی تنخواہ اور کیا مراعات لیتے ہیں؟
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی تنخواہ
ستمبر