?️
سچ خبریں: عراقی صوبہ الانبار کے ائتلاف کے رکن عبداللطیف احمد الدلیمی نے امریکا پر زبردست الزام عائد کیا ہے کہ وہ دہشت گرد رہنماء جولانی کی قیادت میں کام کرنے والے عناصر کے ساتھ مل کر عراق کی سلامتی کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
الدلیمی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے حال ہی میں شام میں مقیم سینکڑوں دہشت گردوں کو بھرتی کیا ہے تاکہ انہیں صوبہ الانبار کے مغربی علاقوں اور عراق کے دیگر صوبوں میں داخل کیا جا سکے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد، عراق میں سلامتی کو تباہ کرنے کے مقصد سے ایک نئے منظر نامے پر عمل درآمد کے راستے ہموار کر رہا ہے۔ یہ منظر نامہ اس وقت لاگو کیا جا رہا ہے جب واشنگٹن عراق کے بعض حصوں سے اپنے فوجیوں کی واپسی کے فریب کار عمل کو انجام دے رہا ہے۔
الدلیمی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ الانبار کے مغربی علاقے وادی حوران میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کے مشاہدے کی اطلاعات ہیں، جو اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ امریکا دہشت گرد گروہوں کے ساتھ سرگرم تعاون میں ملوث ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
حماس نے 2021 کے پارلیمانی انتخابات کے لیئے اپنے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کردی
?️ 30 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے 2021 کے
مارچ
ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، نگران وزیراعظم
?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
دسمبر
کبھی کبھی کسی چیز کو چھونے پر ہلکا سا کرنٹ کیوں لگتا ہے؟
?️ 25 مارچ 2021لندن (سچ خبریں)کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی چیز کو چھونے
مارچ
مغربی ممالک کا مظلوموں کے حامی اپنے ہی شہریوں کے ساتھ کیا سلوک ہے؟
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: جرمنی کی پولیس نے برلن میں فلسطین کے حامی مظاہرین
اکتوبر
لاکھوں افراد ٹرمپ کی مواخذے کی مہم کے حامی
?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع
مارچ
بحیرۂ احمر میں دو نئے سمندری حادثات
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے بحیرۂ احمر میں دو مزید جہازوں پر
جون
عاطف اسلم نے غزہ کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے عطیہ کردیے
?️ 22 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
اکتوبر
تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی باہر نکلنا نہیں چاہتا۔ شیر افضل مروت
?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا
اگست