جنین کیمپ میں 4 ہزار خاندان بے گھر،صہیونی تباہ کاریوں میں اضافہ

جنین کیمپ

?️

جنین کیمپ میں 4 ہزار خاندان بے گھر،صہیونی تباہ کاریوں میں اضافہ

قابض صیہونی فوج کی جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ پر جارحیت مسلسل تین سو پندرہویں روز بھی جاری ہے اور تباہی، بلڈوزنگ اور گرفتاریوں کے بڑھتے ہوئے سلسلے نے اس علاقے میں بڑی انسانی بحران کو جنم دے دیا ہے۔

ایرنا کی پیر کی رپورٹ کے مطابق، جنین کیمپ کی میڈیا کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آج (پیر) جنوبی جنین کے قصبے سیلة‌ الظهر میں متعدد گھروں کو مسمار کرنے کے نئے نوٹس جاری کیے ہیں۔ اسی کے ساتھ کیمپ کے نزدیک جابریات محلے کی کئی فیملیوں کو فوجی دباؤ کے تحت اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

کمیٹی کے مطابق، قابض فوج نے آج مزید 24 رہائشی عمارتوں کو منہدم کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ اس سے قبل 700 سے زیادہ گھروں اور عوامی تنصیبات کو جزوی یا مکمل طور پر تباہ کیا جا چکا ہے۔ ان کارروائیوں کے آغاز سے اب تک 4 ہزار سے زیادہ فلسطینی خاندان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور انتہائی مشکل انسانی حالات سے دوچار ہیں۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے مطابق، قابض فوج نے جنین کے دوسرے شہروں اور دیہات میں بھی چھاپوں، املاک کی تباہی اور شہریوں کو ہراساں کرنے کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس دوران قباطیہ قصبے کے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا جبکہ کئی دیگر شہریوں کو فیلڈ انٹیروگیشن کے بعد حراست میں رکھا گیا ہے۔

یعبد قصبہ گزشتہ تقریباً 24 دنوں سے مسلسل حملوں اور محاصرے کا شکار ہے۔ قابض فوج نے شہر کے اندر ایک فوجی اڈہ قائم کر رکھا ہے اور شہریوں کے گھروں پر قبضہ کر کے دباؤ بڑھا رہی ہے۔ اسی طرح بئر الباشا اور سیلة الحارثیہ جیسے دیگر دیہات بھی چھاپوں، آنسو گیس اور صوتی بموں کی زد میں ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ان حملوں کے آغاز سے اب تک جنین، اس کے کیمپ اور گرد و نواح میں 69 سے زیادہ فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے چار افراد فلسطینی اتھارٹی کی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ اور حملوں میں جان بحق ہوئے۔

تباہی اور جبر کا یہ بڑھتا ہوا سلسلہ جنین اور اس کے پناہ گزین کیمپ کی انسانی صورت حال کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت کو پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت

?️ 25 جون 2021لاہور(سچ خبریں) گذشتہ سال پیدا ہونے والے پیٹرول بحران کے ذمہ داران

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور

?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اور قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیل

اسرائیلی کے پاس غزہ جنگ کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ایک نامعلوم اسرائیلی قیدی کی والدہ کے مطابق اس حکومت کے

محسن نقوی کا چوہدری شجاعت کے گھر پر چھاپے کی انکوائری کا حکم

?️ 3 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں

امریکہ کو کہاں سے سبق لینا چاہیے تھا؟امریکی سنیٹر کی زبانی

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مورفی نے کہا کہ امریکہ کی کوئی

پاکستانی اداکاراؤں پر حریم شاہ کی شدید  تنقید

?️ 6 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی

پنجاب حکومت کا نیا ترجمان مقرر

?️ 13 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت

وزیر اعظم کابینہ کو داخلی امور میں مداخلت سے روکنا چاہیے

?️ 24 اکتوبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے وزیراعظم عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے