جنوبی یروشلم کا قبرستان صیہونی درندگی کا شکار

قبرستان

🗓️

سچ خبریں:صیہونی بلڈوزروں نے آج یروشلم کے جنوب میں ام طوبا قبرستان کو غیر مجاز تعمیرات کے بہانے منہدم کردیا۔
فلسطین کی معا ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ام طوبا ٹاؤن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ قابض حکومت کے بلڈوزروں نے ام طوبا قبرستان پر حملہ کیا اور اس قبرستان کی دیواروں اور مقبروں کو مسمار کرنا شروع کردیا۔

کمیٹی نے ویب سائٹ کو بتایا کہ تقریباً چھ ماہ قبل قبرستان کے پرانے حصے کے بھرجانے کی وجہ سے ملحقہ زمین پر قبرستان کو تیار کرنا شروع کیا گیا تھا، تاہم صیہونی حکام نے ایک ماہ قبل مقبروں کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد قابض فوج نے پیشگی انتباہ کے بغیر قبرستان پر وحشیانہ حملہ کیا اور علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد حکومت کے بلڈوزروں نے مسماری کی کارروائی کی۔

یادرہے کہ قابض صیہونی آئے دن کسی نہ کسی بہانے سے فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہیں ، کبھی ان کے مکانات گرا دیتے ہیں تو کبھی فصلیں تباہ کر دیتے ہیں،اب تو ظلم کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے قبرستان کو بھی نہیں بخشا ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور صیہونی جرائم کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کر ہی ہے جس سے انھیں مزید حوصلہ ملتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے میں شہادت طلبانہ کاروائی

🗓️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: حوارہ میں ایک فلسطینی نوجوان کی کار نے صہیونی کار

الدہیشہ کیمپ پر صیہونیوں کا حملہ ؛ متعدد فلسطینی گرفتار

🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں رام اللہ میں واقع الدہیشہ

صیہونی حکومت کی آخری سانسیں

🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے صیہونی حکومت کو

مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہوگا: وزیر خارجہ

🗓️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

صیہونی ریاست کا محورِ مقاومت کے خلاف نیا اور خطرناک ہتھیار

🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:حالیہ مہینوں کے واقعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ صیہونی ریاست

اوچھے ہھتکنڈے میدان میں ناکامی کی علامت

🗓️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر کا خیال ہے کہ جب

کیا سعودی عرب امریکی محور سے دور ہو رہا ہے؟

🗓️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی عرب کو صیہونی حکومت کے ساتھ مفاہمت کی ٹرین میں

ٹرمپ اور ان کے بیٹے عدالت سے ایک قدم کے فاصلے پر

🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں:دو سینئر امریکی ججوں نے سابق امریکی صدر کے خلاف الزامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے