?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان پر اپنے حملوں کے نئے دور میں اس ملک کی سرزمین کے کچھ حصوں کو نشانہ بنایا۔
جنوبی لبنان کے علاقے میں موجود المیادین کے نامہ نگار نے بدھ کی شب صیہونی غاصب فوج کے جنگی طیاروں کی جانب سے جنوبی لبنان کے قصبے اللبونه پر بمباری کی اطلاع دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر بمباری، کسی قسم کے جانی نقصان کی خبر نہیں
قبل ازیں صہیونی فوج نے ایک بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے جنوبی لبنان پر بمباری کے جواب میں حزب اللہ کے مجاہدین نے زبدین، حانیتا اور رویسات العلم میں واقع صیہونی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
مقبوضہ علاقوں کے شمال میں جھڑپوں کے تسلسل میں صیہونی حکومت کی فوج نے بدھ کے روز قبل ازیں ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اس ملک کے جنوب میں میس الجبل اور عیتا الشعب کے دو علاقوں میں حزب اللہ کی فوجی تنصیبات پر بمباری کی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے بھیڑ بکریوں کی چوری کا سلسلہ جاری، جنوبی لبنان سے درجنوں بکریاں چوری کرلیں
حزب اللہ نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت کی جارحیت جاری رہے گی وہ غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی حمایت میں اپنے حملے جاری رکھے گی۔


مشہور خبریں۔
کورونا پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے
?️ 23 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں کے
اگست
کردستان اسرائیل کو تیل فروخت کرتا ہے
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: عراق میں حزب اللہ کے فوجی ترجمان جعفر الحسینی نے
مارچ
کیا چین اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے؟
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے جو بائیڈن
نومبر
سعودی عرب عزت کے ساتھ یمن جنگ سے نکلنے کے درپے
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں
جون
معیشت استحکام کی راہ پر گامزن، ریٹنگ میں بہتری کی امید ہے، وزیر خزانہ کی موڈیز ٹیم کو بریفنگ
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی ٹیم کے
جولائی
بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خٰبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نیپرا نے اضافی
ستمبر
حکومت نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے جنرل سید عاصم منیر کو
مئی
معاون خصوصی کی محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی یقین دہانی
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے
اگست