?️
سچ خبریں:بیت المقدس کی قابض حکومت کی کئی جنگی کشتیوں نے جمعرات کی شام غزہ کی پٹی کے جنوب میں متعدد فلسطینی موٹر بوٹس پر فائرنگ کی۔
فلسطینی ماہی گیروں کی یونین نے ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جنگی کشتیوں نے خان یونس اور رفح صوبوں کے سمندر میں فلسطینی موٹر بوٹس کو نشانہ بنایا اور ان پر شدید گولہ باری کر کے فلسطینی ماہی گیروں کو یہ علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ صہیونی افواج مسلسل سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور ان کی سرگرمیوں کو روک رہی ہیں اس لیے کہ انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ میدن جنگ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں جنہیں وہ متعدد بار آزما چکے ہیں لہذا وہ بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے ماہی گیروں کو نشانہ بناتے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں صیہونی فوج کے جنرل یتزاک برک نے اس حکومت کے رہنماؤں کی سیاسی اور عسکری میدان میں اختیار کی گئی پالیسی کے منفی نتائج کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں حماس اور جہاد اسلامی کے ساتھ مختلف تنازعات اسرائیل کی پسپائی کا باعث بنے ہیں اور زمینی مشقیں کرنے یا متعدد محاذوں پر کارروائی کرنے کے لیے فوج کی طاقت سے محروم ہو گئے ہیں اور آباد کاروں کو معاشی اور سماجی نقصانات پہنچے ہیں۔
مشہور خبریں۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے، 4 ملزمان ہلاک
?️ 7 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ
اکتوبر
بجلی مزید مہنگی
?️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے ایک بار پھر صارفین پر بجلی بم گرادیا،
جون
افغانستان میں امریکہ کی نئی سازش اور پاکستان کا واضح موقف
?️ 21 جون 2021(سچ خبریں) امریکہ کی جانب سے افغانستان میں ایک نئی سازش کی
جون
طالبان کی عبوری کابینہ پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے
ستمبر
وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں کر دی گئیں
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریوں کا نوٹیفیکیشن جاری
اپریل
مراکش کے نمائندے نے ملک کو تقسیم کرنے کی سامراجی سازش سے خبردار کیا
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: مراکش کی پارلیمنٹ کے رکن نبیلہ منیب نے ملک کو
مارچ
سعودی عرب کی پالیسی میں بڑا یوٹرن
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے امریکہ اور اتحادیوں کو خبردار کر دیا
اپریل
شمالی کوریا کا ایک بار پھر مزائل تجربہ
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے مزید دو میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے
جنوری