سچ خبریں:جنوبی سوڈان میں ہونے والے خونزیر تشدد کے نتیجہ میں 150 افراد ہلاک اور 86 زخمی ہوئے۔
القدس العربی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابطق نیوز ذرائع نے ہفتے کی صبح اطلاع دی ہے کہ سوڈان کے جنوب مشرق میں واقع بلیو نیل ریاست میں ہونے والے قبائلی تشدد کے نتیجے میں 150 افراد ہلاک اور 86 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ امکان ہے کہ ان تنازعات کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان کی بلیو نیل ریاست کے علاقے ود الماحی میں الحوصہ قبائل اور الفونج قبائل کے ایک گروپ کے درمیان تشدد ہوا جس کے بعد اس علاقے میں حفاظتی اقدامات کے باوجود متحارب قبائل نے ایک دوسرے پر گولیاں برسائیں اور گھروں کو آگ لگا دی۔
جس کے بعد مشتعل لوگ اس اسپتال کے سامنے جمع ہوئے جہاں تشدد کے نتیجہ میں ہونے والے زخمیوں کو علاج کے لیے لایا گیا ، عوام نے ان مقامی حکام کے ناکافی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا۔
اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر نے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس خطے میں تشدد کی وجہ سے 1200 افراد بے گھر ہوئے ہیں نیز اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے جولائی تک سوڈان میں تشدد کے دوران 322 افراد ہلاک ہوئے۔