?️
سچ خبریں:جرمن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسے بچے کے بارے میں جاری ہونے والی ویڈیو کی تحقیقات کرے گی جسے اس کے مسلمان خاندان سے زبردستی الگ کر دیا گیا تھا۔
چند روز قبل سوشل نیٹ ورکس پر ایک ویڈیو شائع ہوئی تھی، جس کے دوران جرمن پولیس نے بریمرہیون شہر میں ایک لڑکے کو اس کے مسلمان خاندان سے زبردستی الگ کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی اس خاندان کے پڑوسیوں کی شکایت کے بعد کی گئی کہ اس خاندان کا بیٹا مسلسل چیخ رہا ہے۔
اس شکایت کی وجہ سے پولیس کو مداخلت کرنا پڑی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس بچے کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا وہ اس کی نگرانی میں ہے۔
جاری ہونے والی ویڈیو میں عرب خاتون کو پولیس کو بتاتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ بچے کے دماغ میں الیکٹرک شاک کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے وہ چیختا رہتا ہے وہ عورت پولیس کو بتاتی ہے کہ ان کی حرکتوں سے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ترکی کی اناطولیہ نیوز ایجنسی نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بعض رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ جرمن پولیس نے اس بچے کو اس کے خاندان سے اس لیے لیا کیونکہ اس خاندان نے اپنے بچے کو سکھایا تھا کہ اسلام میں ہم جنس پرستی کو رد کیا گیا ہے اور اس بچے نے اسکول میں ہم جنس پرستی کے بارے میں یہ معاملہ اٹھایا تھا۔
جرمن پولیس نے ابھی تک باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا کہ انہوں نے اس بچے کو اس کے خاندان سے الگ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل شدید بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے،سابق صہیونی جنرل
?️ 17 دسمبر 2025 اسرائیل شدید بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے،سابق صہیونی جنرل اسرائیل
دسمبر
ایران اور پاکستان کے تعلقات کیسے ہیں؟
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر داخلہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے
جنوری
الخلیل شہر میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں
مارچ
مفتی عمان کی غزہ کے عوام کی مشکلات پر تشویش، مسلمانوں سے امداد کی اپیل
?️ 8 نومبر 2026سچ خبریں:غزہ میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے باعث ہزاروں
نومبر
5 جولائی 1977ء کو کیا ہوا؟ شازیہ مری کی زبانی
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے 5
جولائی
عفت عمر کی وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید
?️ 5 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف اداکارہ عفت عمر نے وزیر اعظم عمران خان
نومبر
اسلام آباد یمن کے خلاف جنگ میں شامل نہ ہو : پاکستان سینیٹ اپوزیشن
?️ 9 نومبر 2026 سچ خبریں: پاکستان کی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس جعفری
نومبر
سی این این: جنوبی افریقہ کو اگلے سال G20 سربراہی اجلاس میں مدعو نہیں کیا جائے گا
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ
نومبر