?️
جرمنی میں فلسطین کے معاملے پر عوام اور حکومت کے درمیان گہرا اختلاف
تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ جرمنی کے عوام کی اکثریت ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں ہے، لیکن وفاقی حکومت اب بھی اس فیصلے کو مشروط کر کے مؤخر کر رہی ہے۔
جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق فورسا (Forsa) ادارے کی جانب سے پولٹیک میگزین کے لیے کرائے گئے سروے میں 54 فیصد جرمن شہریوں نے کہا کہ برلن کو فوری طور پر فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنا چاہیے، جبکہ 31 فیصد اس کے مخالف ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مشرقی جرمنی میں یہ حمایت 59 فیصد اور مغربی حصے میں 53 فیصد ہے۔ نوجوانوں (18 سے 29 سال) میں یہ شرح 60 فیصد جبکہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں 58 فیصد رہی۔ سیاسی جماعتوں کے لحاظ سے بائیں بازو کی جماعت "دی لنکے” کے 85 فیصد، سبز جماعت کے 66 فیصد اور سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی کے 52 فیصد ووٹرز فلسطین کی آزادی کے حق میں ہیں۔
دوسری طرف، قدامت پسند جماعتوں CDU/CSU کے حامیوں میں یہ شرح 48 فیصد اور دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی (AfD) میں 45 فیصد رہی۔
وفاقی حکومت بظاہر دو ریاستی حل کی حامی ہے، لیکن اس کا مؤقف ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنا مذاکراتی امن عمل کے مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہے۔ اس وقت دنیا کے تقریباً 50 ممالک فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں، اور غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 60 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد مزید ممالک اس سمت بڑھ رہے ہیں۔
فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ستمبر میں فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے قدم اٹھائے گا، جبکہ برطانیہ اور کینیڈا مشروط حمایت کا عندیہ دے چکے ہیں۔
انسانی ہمدردی کے اقدامات میں بھی برلن کی پالیسی تنقید کی زد میں ہے۔ حال ہی میں ہنوفر، ڈسلڈورف، بون، لائپزگ اور کیل سمیت کئی شہروں نے غزہ کے زخمی اور بیمار بچوں کے علاج کی پیشکش کی، لیکن یہ عمل وفاقی حکومت کی منظوری کا منتظر ہے۔
وزارت خارجہ کی قدامت پسند رکن سراپ گولر نے اس تجویز کو انتخابی مہم کا حربہ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا، جس پر بائیں بازو کی رہنما اینس شوئرڈٹنر نے ردعمل میں کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ جرمنی محض تماشائی بنا ہوا ہے جبکہ غزہ میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔
جرمن اخبار ڈوئچے ویلے کے مطابق، حکومت کی ہچکچاہٹ کے پیچھے مہاجرین کے ایک نئے ممکنہ ریلے کا خوف بھی ہے، کیونکہ CDU/CSU اور دائیں بازو کی AfD، دونوں ہی ملک میں غیر قانونی ہجرت کو روکنے کے دباؤ میں ہیں


مشہور خبریں۔
حماس نے اسرائیلی ڈرون کا کنٹرول سنبھالا
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے اعتراف کیا ہے
جولائی
غزہ میں تباہی بموں اور گولیوں سے کہیں بڑھ کر ہے:امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز
?️ 13 ستمبر 2025غزہ میں تباہی بموں اور گولیوں سے کہیں بڑھ کر ہے:امریکی ڈیموکریٹ
ستمبر
جماعت اسلامی نے 21 مئی کو ملک بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا
?️ 16 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف
مئی
قوم کی آواز بنو یا پھرایک طرف ہوجاؤ: آغار وح اللہ کا سیاسی قیادت کے نام دوٹوک پیغام
?️ 26 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
پاکستان ڈیفالٹ کی طرف نہیں جا رہا: حکومت
?️ 22 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک کے معاشی معاملات کے ذمےداران نے ایک بار
جولائی
تیل کی پیداوار کے سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین شدید اختلافات، مذاکرات کا سلسلہ ناکام
?️ 15 اگست 2021ریاض (سچ خبریں) تیل کی پیداوار کو لے کر سعودی عرب اور
اگست
شہباز شریف کا ملک سے باہر جانے پر فردوس عاشق کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 9 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے
مئی
ہم ٹرمپ کو اصلی جہنم دکھائیں گے: انصاراللہ
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: یمنی شہریوں کے خلاف وحشیانہ امریکی جارحیت پر یمن کے
مارچ