تل ابیب دمشق اور السویداء کے درمیان غیر فوجی حفاظتی زون قائم کرنے کا خواہاں ہے

میزائل

?️

تل ابیب دمشق اور السویداء کے درمیان غیر فوجی حفاظتی زون قائم کرنے کا خواہاں ہے
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں شامی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے دوران اسرائیل نے دمشق اور السویداء کے درمیان واقع علاقے کو غیر فوجی زون بنانے پر زور دیا ہے.
لبنانی چینل المیادین کے مطابق، اسرائیلی چینل کان نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے اس شرط کو مذاکرات کا ایک بنیادی نکتہ قرار دیا ہے۔ اس مطالبے کا مقصد جنوبی شام میں کشیدگی کو کم کرنا اور ممکنہ خطرات کا سدباب کرنا ہے۔
یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی  نے بدھ کے روز ایک باخبر سفارتی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی کہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شام اور اسرائیل کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔ اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور اسرائیلی وزیر برائے اسٹریٹجک امور ران درمر شرکت کریں گے۔
قبل ازیں، روزنامہ الوطن نے بھی ایک سفارتی ذریعے کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ شامی وزارت خارجہ اور انٹیلیجنس ادارے کے نمائندوں نے پیرس میں ایک خفیہ اجلاس میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں امریکی ثالثی بھی شامل تھی اور بات چیت کا محور جنوبی شام کی سیکیورٹی صورت حال اور السویداء میں کشیدگی کو کم کرنے کے امکانات تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا اور گفتگو محض ابتدائی مشاورتی نوعیت کی تھی، جس کا مقصد دونوں فریقین کے درمیان رابطے کی بحالی اور کشیدگی میں کمی کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔
شامی وفد نے مذاکرات کے دوران ملک کی وحدت، خودمختاری اور سالمیت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ السویداء اور اس کے باسی شام کا اٹوٹ حصہ ہیں اور انہیں کسی صورت علیحدہ یا کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

مشہور خبریں۔

باجوہ کے ’غیر جانبداری‘ کے وعدے کا اعتبار نہیں، سابق جنرل

?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک ریٹائرڈ جنرل نے سابق آرمی چیف کے فوج

امریکا عنقریب شام سے بھی ذلیل ہوکر بھاگے گا: روس

?️ 10 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکہ افغانستان سے شدید ذلت و

فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔ پاکستان

?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا

چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار، افغانستان کیساتھ ملکر دہشتگردی ختم کریں گے، اسحٰق ڈار

?️ 22 مئی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار

روس اپنےاہداف پر قائم

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا کہ

نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کمزور نہیں ہوگی؛ وجہ؟

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ لبنان میں حزب اللہ کے

امریکہ کی یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی کیا ہے؟

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ

عمران خان، شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی

?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم و چیئرمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے