ترک صدر کی پریس کانفرنس سوشل میڈیا کا موضوع!

پریس کانفرنس

?️

سچ خبریں:ترکی میں ہونے والے رواں ماہ کے فیصلہ کن انتخابات کے سلسلے میں اس ملک کے صدر رجب طیب اردگان کی صحافیوں کے ساتھ پریس کانفرنس  کی لائیو کوریج کو کافی دیر تک روک دیا گیا جو ترکی میں سوشل میڈیا کے حلقوں میں ایک گرما گرم موضوع بن گیا۔

جوں جوں ترکی کے صدارتی انتخابات کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے اس ملکے کے دو مخالف دھاروں کے درمیان مقابلہ زیادہ سنگین صورت اختیار کر جاتا ہے،اس سلسلے میں رشیا ٹوڈے نیوز سائٹ نے لکھا ہے کہ اردگان کی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی پریس کانفرنس جو صدارتی انتخابات کے اہم موقع پر اردگان کے سخت شیڈول کی وجہ سے رات کے آخری پہر میں منعقد ہوئی جو ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر ہو رہی تھی، تاہم کافی دیر تک اس وقت روک دی گئی جب ایک رپورٹر نے اردگان سے یہ سوال کر رہا تھا کہ اگر وہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو اپنی کابینہ کے نئے وزرا کی برطرفی اور ان کی تنصیب کے حوالے سے ان کا مستقبل میں کیا ایجنڈا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اس لائیو نشریات کا اچانک روکے جانے کے بعد ترکی کے میڈیا حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین میں قیاس آرائیوں کی لہر دوڑ گئی، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پریس کانفرنس کے براہ راست ری پلے کے ساتھ، اردگان کیمروں کے سامنے نمودار ہوئے اور کہا کہ انتخابی مقابلے کے موقع پر کام کے زیادہ شیڈول کی وجہ سے پریس کانفرنس کے دوران مجھے اچانک سوزش اور پیٹ میں درد ہوا۔ ،میں اس پروگرام کو منسوخ کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن نہیں ہو سکا، میں معافی چاہتا ہوں، ان کے واپس آنے کے بعد صحافیوں کی جانب سے دو مختصر سوالات کیے گئے اور پریس سپروائزر نے ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے پریس کانفرنس کے اختتام کی درخواست کی۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ ایران سے خوف زدہ:امریکی تجزیہ کار

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی تجزیہ کاروں پیٹر بیکر اور سوزن گلیزر کی لکھی ہوئی

چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، دفتر خارجہ

?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے چین

ٹرمپ نے وینزویلا کی کشتیوں پر حملوں کو ایک نیک عمل کیوں قرار دیا؟

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ امریکی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے،

طالبان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خدشہ

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز ویب سائٹ کابل ناو نے پاکستان کی اسٹریٹجیک ڈیپتھ

فلاح الفیاض کی برطرفی کی تردید

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: عراقی بدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری نے حشد شعبی

ہالینڈ میں حکومت ملازمین کے لیے ایرانی، چینی اور روسی اپیس کا استعمال ممنوع

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:ہالینڈ کی کابینہ نے سرکاری ملازمین کو حکم دیا ہے کہ

قطر کی نیتن یاہو پر تنقید

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی کان نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ قطریوں نے عوامی

امریکہ ایران کے خلاف تمام پابندیاں ہٹا دے:چین

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے