🗓️
سچ خبریں:سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی پر ترک صدر رجب طیب اردگان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ترک محب وطن پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اردگان نے روس سمیت نیٹو مخالفین کو دھوکہ دیا۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک اپوزیشن پارٹی کے رہنما نے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں شمولیت کی اجازت دینے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اردگان نے نیٹو کے مخالفین کو دھوکہ دیا ہے، رپورٹ کے مطابق ترک محب وطن پارٹی کے سربراہ دوغو پرنیک نے کہا کہ اردگان کی حکومت نے سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرکے روس سمیت متعدد ممالک کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
ترک سیاستدان نے کہا کہ اردگان نے سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر کے روس، ایران، عراق، شام اور چین کے اعتماد کو دھوکہ دیا ہے جو نیٹو کے خطرے کے خلاف متحدہ محاذ کے طور پر کام کرتے ہیں جبکہ ترکی کو ان ممالک کے مشترکہ مفاد میں کام کرنا چاہیے جن کے خلاف نیٹو کارروائیاں کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو کی توسیع کو "ہاں” کہہ کر اردگان نیٹو اتحاد کے مخالف ممالک کے ساتھ برسوں سے بنائے گئے تعلقات کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عمر سرفراز چیمہ کی پریس کانفرنس
🗓️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میں عثمان بزدار نہیں
مئی
اگلی جنگ فلسطین تک محدود نہیں رہے گی: عطوان
🗓️ 3 مئی 2023علاقائی اخبار ریالیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار عبدالباری عطوان
مئی
وزیر اعظم کا صدر مملکت کو صحت کا خیال رکھنے اورمکمل آرام کرنے کا مشورہ
🗓️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کا شکار صدر مملکت
مارچ
جمہوریت کا گہوارہ کہلانے والوں کے لیے پتیلوں والا مظاہرہ ناقابل برداشت
🗓️ 7 مئی 2023سچ خبریں:فرانسیسی مظاہرین نے حکومتی عہدیداروں تک اپنی بات پہنچانےے کے لیے
مئی
ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ بغیر قانونی جواز کیس سنگل سے ڈویژن بینچ ٹرانسفر کرنے سے روک دیا گیا
🗓️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو
اپریل
کیا مسجد اقصیٰ کی جنگ میں اسرائیل کی شکست اندرونی صہیونی تنازع کا باعث بنتی ہے؟
🗓️ 27 اپریل 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے مخالف یا ان کے
اپریل
پرامن، شفاف الیکشن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مرتضٰی سولنگی
🗓️ 3 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے
فروری
صیہونی حکومت طاقت کے ذریعے اپنے قیدیوں کو رہا نہیں کر سکتی: حماس
🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ اگر
نومبر