ترکی کی عراق میں غیر قانونی کاروائی

عراق

🗓️

سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی عراق میں ترک فوجی کاروائیاں لگاتار چوتھے روز بھی جاری ہیں۔
بغداد الیوم کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ شمالی عراقی صوبے دھوک میں ترک فوج نے اپنی کاروائی کے چوتھے روز کیستہ پہاڑی کے اوپر واقع برواری بالا گاؤں کو اپنے قبضے میں لے لیا، ویب سائٹ نے ایک سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے صوبہ دھوک کے جبل کارہ کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر بمباری کی ہے جس کے بعد ترک فوج اور پی کے کے عناصر کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے آج جبل کارہ کے علاقوں اورآمیدی کے علاقے میں واقع سکیری گاؤں پر بھی بڑے پیمانے پر بمباری کی،ذرائع کے مطابق ، ترک فوج اسٹریٹجک پہاڑی متین کی طرف بڑھ رہی ہے ، لیکن اسے پی کے کے عناصر کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے،یادرہے کہ ترکی کی وزارت دفاع نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس کا ایک فوجی شمالی عراق میں ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) بم دھماکے میں مارا گیا تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ پی کے کے عناصر نے یہ بم شمالی عراق کے علاقے مخلب البرق اور الصاعقہ آپریشنل زونمیں نصب کیا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلےترکی نے شمالی عراق میں البرق اور الصاعقہ کے خلاف پی کے کے عناصر کے تعاقب کے مقصد سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف مشورت یایر لاپیڈ کے ترکی کے دورے پر مرکوز

🗓️ 23 جون 2022سچ خبریں:     اگرچہ کنسیٹ کی تحلیل اور چار سالوں میں پانچویں

پاکستان کی کابل  حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

🗓️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک  اسکول کے قریب

این سی او سی نے ایس او پیزپر سخت عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کر دیں

🗓️ 9 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے،کورونا کیسز

غزہ کے بچوں کی دل دہلا دینے والی صورتحال 

🗓️ 15 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں بھوک کی وجہ سے موت کا

تل ابیب غزہ میں ایک ناقابل شکست فتح کی تلاش میں 

🗓️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل الیوم اخبار کے عسکری تجزیہ کار یوف لیمور  نے اس

بائیڈن نے ہیرس کو ٹرمپ کے خلاف مناظرہ کا فاتح قرار دیا

🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے

بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں اس بات پر

افغان عوام بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں: وزیر خارجہ

🗓️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ افغان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے