?️
سچ خبریں:ترکی نے پی کے کے کو کچلنے کے بہانے ایک بار پھر عراق پر اپنے توپ خانے سے حملہ کیا۔
ترکی پی کے کے کی سرکوبی کے بہانے عراق کی ارضی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے،تازہ ترین جارحیت میں گزشتہ شب ترکی کے توپ خانوں نے عراقی کردستان کے صوبہ دھوک کے علاقے لاتکا میں گولے داغے۔ جبکہ اس سے قبل بدھ کی صبح اسی صوبے کے امیدی علاقے پر ترکی کے جنگی طیاروں نے بمباری کی۔
یاد رہے کہ عراقی حکام ترکی سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قسم کی کارروائیاں نہ کرے لیکن انقرہ ان مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دیتا اور اپنے حملوں کی وجہ پی کے کے کا مقابلہ کرنا بتاتا ہے جبکہ علاقے کے ماہرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ترکی کے اہداف کچھ اور ہیں ترکی نے پی کے کے کا پیچھا کرنے کے بہانے شمالی عراق پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے ۔
واضح رہے کہ ترکی کے زیادہ تر حملے کردستان کے متینا ، الزاب ، آفشین اور باسیان علاقوں میں ہوتے ہیں اگرچہ اس نے صوبہ نینوا کے سنجار جیسے علاقوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایاہے، قابل ذکر ہے کہ ترکی شمالی عراق بالخصوص دھوک کے علاقے پر فضائی حملے کے ساتھ ساتھ جو اس علاقے کے عوام کی مہاجرت کا باعث بنا ہے، عراق کے اندر بھی فوجی کارروائیاں کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
?️ 5 اپریل 2025کیچ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی
اپریل
جب تک صیہونیت موجود ہے، جنگ جاری رہے گی:جہاد اسلامی
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر
اکتوبر
یمن جیل پر فضائی حملہ اورعالمی رہنماؤں کی خاموشی
?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کی جیل پر فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک
جنوری
سابق گورنر سندھ کا اہم اعلان
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے جلد پاکستان
جولائی
پنٹاگون کا اپنے سب سے بڑے دشمنوں کا اعلان
?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے اپنے سب سے بڑے اور خطرناک دشمنوں
جولائی
داعش طالبان کے لیے بڑا خطرہ
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا
اگست
10 یورپی ممالک یوکرین میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں
?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: یورپی یونین کے 10 رکن ممالک ممکنہ امن کے بعد
اگست
ایران کے خلاف صیہونی سازشیں
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:ایک سابق صہیونی عہدیدار نے اپنے ایک انٹرویو میں تاکید کی
اپریل