?️
سچ خبریں:گزشتہ پیر کو آنے والے مہلک زلزلے کے چھ روز بعد ترک حکومت نے حالیہ زلزلے میں منہدم ہونے والی عمارتوں کی تعمیر میں حصہ لینے والے 130 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
اتوار کو ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ پیر کو آنے والے زلزلے میں 24,617 افراد ہلاک اور 80,000 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ترکی کے جنوبی علاقوں میں 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد ملک کے صدر رجب طیب اردوغان نے 10 صوبوں میں ہنگامی حالت کے اعلان کا حکم دیا تھا جس کا اطلاق گزشتہ بدھ سے ہوا۔ اڈانا، ادیامان، دیاربکر، گازیانٹیپ، کہرامان مریش، کلیس، ملاتیا، عثمانیہ، ہاتائے اور سانلیورفا 10 صوبے ہیں جن میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے۔
کسی علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کرنے سے مقامی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اختیارات بڑھ جاتے ہیں اور حکومت ان خطوں میں کچھ قوانین کے نفاذ کو معطل کر سکتی ہے یا معاملات کو بہتر طور پر آگے بڑھانے کے لیے نئے قوانین نافذ کر سکتی ہے۔
پیر کی صبح ایک بڑے زلزلے نے ترکی کے جنوبی علاقوں اور شمالی شام کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایجنسی فرانس پریس نے امریکی سیسمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی ترکی میں ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.9 تھی۔
اسی دوران المیادین کے نامہ نگار نے اعلان کیا کہ شام کے شہر دمشق تک لاذقیہ حلب اور حمص صوبوں کے باشندوں نے اس عظیم زلزلے کی شدت کو محسوس کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ صبح کے اوقات میں دمشق اور لاذقیہ حلب اور حمص کے صوبوں کے رہائشیوں کی بڑی تعداد شگاف پڑنے یا گرنے کے خوف سے سڑکوں پر نکل آئی۔
مشہور خبریں۔
یمنی بھائیوں نے ثابت کردیا کہ ہم اکیلے نہیں:حماس
?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بریگیڈ
مارچ
ٹرمپ کے پروپیگنڈے پر طالبان کا ردعمل
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ غیر
فروری
کیا چین اور شام کے تعقلقات میں نیا موڑ آنے والا ہے؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے سفارتی ذرائع نے سیاسی اور اقتصادی حکام کے
ستمبر
گزشتہ دو ہفتوں میں کتنے شامی بے گھر ہو چکے ہیں؟اقوام متحدہ کی رپورٹ
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے اطلاع دی ہے
دسمبر
صہیونی ماہر: 77 سال گزرنے کے بعد بھی ہم غیر ملکی امداد پر منحصر ہیں
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: امریکی قیدی عیدان الیگزینڈر کی رہائی کے بعد صیہونی حکومت
مئی
صہیونی حلقوں میں فلسطینیوں کی انتقامی کاروائی پر تشویش
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:ایک صیہونی صحافی نے اس حکومت کے فوجیوں کے ہاتھوں کفرعقب
فروری
اسرائیل شام کو کیوں تقسیم کرنا چاہتا ہے؟
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور قبضے کا
جنوری
ٹرمپ کے نائب صدر: ایلون مسک نے امریکی صدر پر حملہ کرکے ایک بڑی غلطی کی
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ
جون