?️
سچ خبریںشام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ ترکی کا نام نہاد محفوظ زون بنانے کا اقدام شامیوں کی نسل کشی اور اس ملک کا جغرافیائی ڈھانچہ بدلنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے پیر کے روز شمال مشرقی شام میں ترک افواج کی جارحانہ فوجی کارروائیوں کی مذمت کی، رپورٹ کے مطابق شام نے شمال مشرقی علاقوں اور دیہاتوں میں گزشتہ چند دنوں سے ترکی کی فوجی کارروائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن جس میں عام شہری مارے گئے اور درجنوں خاندان بے گھر ہوئے، ترکی کا نام نہاد محفوظ زون بنانے کا اقدام انتہائی جارحانہ تھا اور یہ ترک حکومت کی مقبوضہ شامی علاقوں میں شامیوں کی نسل کشی اور اس ملک کا جغرافیائی ڈھانچہ بدلنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔
ذریعے نے کہا کہ یہ کارروائیاں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی فریق جو غیر قانونی طور پر اور شامی حکومت کے دائرہ کار سے باہر کام کرتا ہے نیز ترکی کو شامی شہریوں پر حملے کا بہانہ فراہم کرتا ہے وہ اس کا ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کی آزادی، خودمختاری اور ارضی سالمیت ترکی، امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی حکومتوں کے لیے بلیک میلنگ یا سودے بازی کا مقام نہیں ہو گا جو شام کی قوم اور ارضی سالمیت کے خلاف معمولی سیاسی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم، کشمیریوں کے دل چکے ہیں: فواد چوہدری
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے
جولائی
ٹرمپ کے پروپیگنڈے پر طالبان کا ردعمل
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ غیر
فروری
ماسٹرکارڈ میں فنگر پرنٹ اسکینرسہولت کا اعلان
?️ 8 مارچ 2021لاہور {سچ خبریں} سیول ماسٹرکارڈ میں فنگر پرنٹ اسکینرسہولت کا اعلان کر دیا گیا
مارچ
9 مئی واقعات کو جواز بناکر کسی جماعت کو دیوار سے لگانا جائز نہیں: سینیٹر مشتاق
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے
دسمبر
صیہونی حکومت نے غزہ میں بھاری قیمت چکائی
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی جنگی کابینہ کی مشترکہ پریس کانفرنس نیتن یاہو اور موجودہ
دسمبر
پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس 16 مئی تک ملتوی
?️ 28 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج
اپریل
مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ 152 فلسطینی زخمی
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: عسکریت پسند صیہونیوں نے آج جمعہ کی صبح مسجد الاقصی
اپریل
اسرائیل کی ایران کے خلاف چین سے مدد کی اپیل
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ میں بھاری نقصان اٹھانے
جولائی