?️
سچ خبریں:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے اعلان کیا کہ اس ریاست کے ہاف مون شہر میں 2 مقامات پر فائرنگ کے دوران 7 افراد ہلاک ہوئے اور حملہ آور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سان فرانسسکو کے جنوب میں 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ساحلی شہر کیلیفورنیا میں فائرنگ کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتیں اس ریاست کے گورنر (Gavin Newsom) کے گزشتہ روز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے موقع پر ہوئیں، یاد رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ کے دوران 11 افراد ہلاک ہوئے تھے، ان لگاتار واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے Newsom نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ تباہی کے بعد تباہی۔
یاد رہے کہ حملہ آور، جو مبینہ طور پر ہتھیار ڈالنے کے لیے پولیس اسٹیشن کی پارکنگ میں داخل ہوا، کا نام چونلی ژاؤ ہے اور اس کی عمر 67 سال ہے،خبر رساں ادارے روئٹرز نے پولیس حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ مشتبہ شخص پولیس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے، تاہم ابھی تک فائرنگ کے محرکات کا تعین نہیں ہو سکا ہے،تاہم اس کی گاڑی کے اندر سے ایک سیمی آٹومیٹک پستول بھی برآمد ہوا ہے، واضح رہے کہ اس فائرنگ کا نشانہ کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور بنے ،حملہ آوار نے کام کے تنازعہ کی وجہ سے اپنے ساتھیوں کو قتل کر دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ کے دوران ایک 72 سالہ چینی تارک وطن نے چینی نئے سال کی تقریب کے شرکاء پر فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کر لی، خبر رساں ادارے روئٹرز نے آرکائیو آف آرمڈ وائلنس ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 2023 کے گزشتہ 21 دنوں میں امریکہ میں 38 مسلحانہ قتل کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ویڈیو میں جو لوگ نظر آئے ان کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا: اسد قیصر
?️ 17 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہےکہ
جون
ٹرمپ کی خارجہ پالیسی ٹیم میں تبدیلیاں؛ والٹز کا زوال اور حاشیے سے روبیو کا عروج
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: مارکو روبیو، جو اب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں سیکریٹری
مئی
صیہونی حکومت کے خلاف مراکش کے 36 شہروں میں بغاوت
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: مراکش کے مختلف شہروں میں ہم سب فلسطین
دسمبر
نائیجر کی عوام فوج کے ساتھ ہے یا خلاف؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: نیامی میں ہزاروں افراد، فوج کی حمایت میں اور اپنے
اگست
ایران اور پاکستان عوامی تعلقات پر مبنی نئی پالیسی کے حتمی مرحلے میں
?️ 14 ستمبر 2025ایران اور پاکستان عوامی تعلقات پر مبنی نئی پالیسی کے حتمی مرحلے
ستمبر
حماس جنگ بندی معاہدے کے بارے میں تل ابیب کے جواب کا منتظر
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: حماس کے ایک سینیئر اہلکار نے جمعے کے روز اے ایف
جولائی
ٹرمپ کے خلاف وال اسٹریٹ جرنل کے انکشافات پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ "وال اسٹریٹ جرنل” کے
جولائی
مصر کا ایران کے نام تعزیتی پیغام
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حفیظ نے صوبہ
جولائی