?️
سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ نیتن یاہو کا آج رات ان کے دل میں مصنوعی پیس میکر لگوانے کے لیے آپریشن ہوگا۔
اتوار کی صبح صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ایک بار پھر اسپتال گئے اور انہیں دل کی سرجری کے لیے داخل کیا گیا۔
جعلی صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے نیتن یاہو کا آج رات ان کے دل میں مصنوعی پیس میکر لگوانے کے لیے آپریشن ہوگا یا یوں کہا جائے کہ ان کے دل میں بیٹری لگائی جائے گی تاکہ کچھ دن اور کام کر سکیں۔
یروشلم پوسٹ اخبار کے مطابق نیتن یاہو نے ایک پیغام میں یہ بھی کہ میں بالکل ٹھیک ہوں لیکن اپنے ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کر رہا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ مجھے کل دوپہر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا اور میں ووٹنگ سیشن کے لیے کنیسٹ جا سکتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ہیکر نیتن یاہو کے دل کی دھڑکن چیک کرنے والی چپ تک پہنچ گئے تو کیا ہوگا؟
یاد رہے کہ اس سے قبل صیہونی میڈیا نے نیتن یاہو کی بیماری کو لے کر اس حکومت کے نائب وزیراعظم کے عہدے کی جگہ خالی ہونے پر تنقید کی جس کے بعد آج رات نیتن یاہو کی سرجری سے قبل عجلت میں انہوں نے اپنے نائب کا اعلان کردیا۔
یروشلم پوسٹ کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کی کابینہ نے ایک فون کال کے ذریعے متنازعہ وزیر انصاف اور اس حکومت میں بحران پیدا کرنے والی عدالتی تبدیلیوں کے معمار یاریو لوین کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل نیوز سائٹ نے ایک گھنٹے بعد اطلاع دی کہ نیتن یاہو کے دل کی سرجری کے لیے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد، تل ابیب میں کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس غیر معینہ وقت تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی ہالوی کی نیتن یاہو کے ساتھ ہونے والی اہم سکیورٹی میٹنگ کسی اور وقت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کی جسمانی حالت کیسی ہے؟ اسرائیلی پروفیسر کا انکشاف
یاد رہے کہ 15 جولائی کو صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ صیہونی وزیر اعظم کو بیہوش ہوجانے اور سینے میں درد کی وجہ سے تل ہشومر کے علاقے شیبا اسپتال لے جایا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور اسرائیل کے لیے حزب اللہ کے انتباہی آپریشن کے پیغامات
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: گذشتہ رات حزب اللہ نے صیہونیوں کی طرف سے جنگ
دسمبر
سوشل میڈیا پر عمران خان کے حوالے سے فیک نیوز اور افواہیں انتہائی خطرناک ہیں، دفتر خارجہ
?️ 28 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا
نومبر
زیلنسکی کی حکومت میں 100 بلین ڈالر کا ممکنہ غبن
?️ 2 دسمبر 2025 زیلنسکی کی حکومت میں 100 بلین ڈالر کا ممکنہ غبن یوکرین
دسمبر
انگلینڈ ہی تھا جس نے جولانی کو نیا روپ دیا
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: روزنامہ انڈیپنڈنٹ عربی نے ایک انگریز تنظیم کی شناخت کے حوالے
مئی
صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی دھمکی
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز پر
ستمبر
نیتن یاہو کا نیویارک کا سفر پہلے سے کہیں زیادہ طویل ہوسکتا ہے:اسرائیلی میڈیا
?️ 15 ستمبر 2025نیتن یاہو کا نیویارک کا سفر پہلے سے کہیں زیادہ طویل ہوسکتا
ستمبر
پاک افواج نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی۔ آصف زرداری
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ
مئی
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوئے فیصلوں کو خفیہ رکھا گیا
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نےایک روز قبل کو وفاقی کابینہ کا ہنگامی
مارچ