?️
بیجنگ کا واشنگٹن کو پیغام،تجارتی غنڈہ گردی کی پالیسیوں کو بند کریں
چین کے نمائندے نے عالمی تجارتی تنظیم (WTO) میں امریکہ کو کثیرالجہتی تجارتی نظام کو کمزور کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واشنگٹن بین الاقوامی تجارتی اصولوں اور اس تنظیم کے قوانین کی پابندی کرے۔
بھارتی خبر رساں ویب سائٹ فرسٹ پوسٹ کے مطابق، عالمی تجارتی تنظیم میں چین کے مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ مسلسل اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس کے اقدامات عالمی تجارتی نظام کے اعتبار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ چین کے مطابق، واشنگٹن کی پالیسیاں عالمی تجارتی اصولوں کو مسخ کر رہی ہیں۔
یہ بیان چین کی وزارتِ تجارت کی سالانہ رپورٹ کے اجراء کے ساتھ سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ تجارتی غنڈہ گردی، صنعتی پالیسیوں میں دوہرا معیار، اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کے ذریعے عالمی تجارتی نظام کو کمزور کر رہا ہے۔
رپورٹ میں ۱۱ ایسے کلیدی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں امریکی تجارتی طرزِعمل عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین سے متصادم ہے۔ ان میں "امریکی مصنوعات خریدیں” (Buy American) پالیسی، غیر ملکی سرمایہ کاری پر پابندیاں، برآمدات پر کنٹرول، دانشورانہ املاک کے حقوق، امتیازی ٹیکس اور غیر تعرفہ جاتی رکاوٹیں، نیز صنعتی و زرعی سبسڈیز شامل ہیں۔
دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ اکثر عالمی تجارتی تنظیم کے تنازعات کے حل کے نظام کو نظرانداز کرتا ہے، یکطرفہ طور پر محصولات عائد کرتا ہے اور امتیازی تجارتی اقدامات اختیار کرتا ہے۔ چین نے اس رپورٹ کے ذریعے عالمی برادری کو امریکہ کے غیر منصفانہ رویے سے آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
یہ تیسری رپورٹ ہے جو چین کی وزارتِ تجارت نے ۲۰۲۳ کے بعد سے جاری کی ہے، جس میں امریکہ کی جانب سے عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی پاسداری کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی مشرقی یروشلم میں ایک مسجد کو شہید کرنے کی کوشش
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ کاکہنا ہے کہ صیہونیوں کی جانب
جنوری
پچھلے چوبیس گھٹنے میں سعودی اتحاد کی122 بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:جارحیت پسند سعودی اتحاد نے یمن کے خلاف اپنی جارحیت کا
جولائی
ترکی میں 2026 کے لیے کم از کم اجرت میں اضافہ؛ حکومت اور مزدور یونینز کے درمیان اختلافات
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:ترکی میں 2026 کے لیے کم از کم اجرت میں ہونے
دسمبر
کیا بائیڈن ٹرمپ کو شکست دے سکتے ہیں ؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ واحد ڈیموکریٹ نہیں
دسمبر
ہم غیر ملکی دباؤ کے خلاف وینزویلا کے ساتھ کھڑے ہیں: پیوٹن
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئے سال کے موقع پر اپنے
دسمبر
وزیر داخلہ کا ڈی جی آئی ایس آئی سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ ایک ہفتے میں حل ہوجانے کا اعلان
?️ 16 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
اکتوبر
امریکی جنرل کو ایران کے سلسلہ میں تشویش
?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:امریکی جنرل اورسینٹکام کے کمانڈر نے ایرانی ساختہ ڈرونوں کی شناخت
مئی
مشہور ضرب المثل کوئی بھوک سے نہیں مرتا ؛غزہ میں بے معنی
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور گہری قحط سالی کے باعث
جولائی