بھارت میں حجاب پر پابندی؛ خواتین کی آزادی کے خلاف

حجاب

🗓️

سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں ہندوستان میں حجاب پر پابندی ایک گرما گرم موضوع بن گئی ہے، بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں نافذ کیے گئے قوانین خواتین اور لڑکیوں کی آزادی کی خلاف ورزی کرتے ہیں جس کی بھارتی آئین نے ضمانت دی ہے۔
مختلف ذرائع ابلاغ نے ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں سینکڑوں ہندوستانی مسلم خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی اطلاع دی ہےکہ اس ملک میں مسلمان لڑکیوں کو اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے سے روک دیا جاتا ہے کیونکہ ان کے لباس پہننے کا طریقہ ذرا الگ ہے، انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں اور الگ تھلگ رکھا جاتا ہے، یہاں تک کہ انہیں دیگر طالبات سے الگ کر دیا جاتا ہے اور الگ کلاسوں میں بٹھایا جاتا ہے۔

انہیں عدالت میں بھی چیلنجنگ راستے کا سامنا ہے اس لیے کہ کرناٹک کے ہائی کورٹ نے کلاس روم میں تمام مذہبی لباس پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے جبکہ اس عدالتی فیصلے میں ہندوستانی شہریوں کے ایک گروپ کے بنیادی حقوق کو مؤثر طریقے سے معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کیس حل نہیں ہو جاتا، مسلم لڑکیوں کو گھر میں رہنے یا کلاس روم میں داخل ہونے کے لیے ایمان اور شائستگی کے بنیادی حصے کو ترک کرنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں حکمراں ہندو قوم پرست جماعت کی طرف سے حجاب پر پابندی سمیت مذہبی قوانین کے خلاف فیصلےنے بھارت میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافے کے امکان کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکیوں کے خلاف عراقی سیکورٹی کمانڈروں کا موقف کیسا ہے؟

🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے سیاسی تجزیہ کار نے امریکی حملہ آوروں کو

پیپلز پارٹی کی بجٹ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) پر شدید تنقید

🗓️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد میں دراڑیں اس وقت

مسجد الاقصی چلو

🗓️ 6 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے فلسطینی عوام سے صہیونیوں

واٹس ایپ پر نامعلوم نمبرز سے میسیجز کو روکنے کے فیچر کی آزمائش

🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر صارفین کے اب

کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ سے سرپلس میں آگیا،سٹیٹ بینک

🗓️ 20 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کرنٹ

امریکہ جلد ہی ایک جابرانہ حکومت بن سکتا ہے: جارج سوروس

🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:    امریکی ارب پتی جارج سوروس جسے رنگین انقلابات کی

مغربی سفارتکاروں کے سعودی عرب کے دورے اور لبنان کی صورتحال

🗓️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:ایک لبنانی اخبار نے سعودی عرب میں مغربی سفارتی عہدہ داروں

اسمبلی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

🗓️ 30 دسمبر 2021اسلام آبا(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے