بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے لیے اعزاز

صیہونی

?️

سچ خبریں: برازیل کے صدر اور صیہونی حکام کے درمیان کشیدگی کے بعد بولیویا کے سابق صدر نے برازیل کے صدر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو قتل کرنے والی حکومت کے لیے نفرت انگیز قرار پانا ایک اعزاز ہے۔

بولیویا کے سابق صدر ایوو مورالیس نے غزہ کے عوام کی حمایت کی وجہ سے صہیونیوں کے حملے کا نشانہ بننے والے برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی قاتل اور نسل کشی کرنے والی حکومت کے لیے یہ اعزاز ہے کہ نفرت انگیز قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی کمپنیوں نے فلسطینیوں کو قتل کرنے کے لیے اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے

X سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے، مورالس نے ڈا سلوا کو لکھا کہ ہمارے بھائی ڈا سلوا کے ساتھ ہماری یکجہتی کا اعلان کیا جاتا ہے، جسے اسرائیلی حکومت کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر ناپسندیدہ شخص قرار دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے فلسطینی عوام کی جان اور عزت کا دفاع کیا نیز ان کی نسل کشی کی مخالفت کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکام کے لیے نفرت انگیز ہونا اور بچوں کی نسل کشی اور قتل عام کرنے والی حکومت قرار دیا جانا ایک اعزاز ہے جو بین الاقوامی برادری اور دنیا کے لوگوں کے سامنے زندگی اور امن کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

یاد رہے کہ برازیل اور صیہونی حکومت کے درمیان کشیدگی کے باعث برازیل کے صدر لولا دا سلوا کے صیہونی مخالف بیان کے بعد پیر کے روز تل ابیب میں اسملک کے سفیر کو طلب کیا۔

غزہ جنگ کے حوالے سے برازیل اور اسرائیلی حکومت کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافے اور اس حکومت کے عہدیداروں کے برازیل کے صدر کے خلاف بیانات کے بعد اس ملک کی حکومت نے اپنے سفیر کو تل ابیب سے واپس بلا لیا۔

یہ کاروائی اسرائیل کے وزیر خارجہ یسرائیل کیٹس کی جانب سے غزہ میں اس حکومت کی جنگ کا برازیل کے صدر کی طرف سے "اڈولف ہٹلر” کے اقدامات سے موازنہ کرنے کے خلاف احتجاج میں انہیں "ناپسندیدہ عنصر” قرار دینے کے بعد کیا گیا ہے۔

برازیل کے صدر کے مشیر نے ڈا سلوا کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدام کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے ادیس ابابا میں افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں صحافیوں کو بتایا کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں ہے بلکہ نسل کشی ہے اور نازی جرمنی کے رہنما ایڈولف ہٹلر کے اقدامات کی یاد تازہ کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: UNRWA کو مالی امداد کی معطلی اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں سہولت کاری

برازیل کے صدر نے بعض ممالک کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کرنے والی ایجنسی (UNRWA) کی امداد کی معطلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی انسانی امداد کو معطل نہ کریں جو کئی دہائیوں سے اپنے ملک کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں،صیہونی ایک فوج کے ساتھ نہیں لڑ رہے ہیں جبکہ دانتوں تک مسلح قابض فوج خواتین اور بچوں کے ساتھ لڑ رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

گوگل کی جانب سے متعدد نئے فیچرز میپس میں شامل کرنے کا اعلان

?️ 15 مارچ 2021واشنگٹن(سچ خبریں)صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ مواد پوسٹ کرنے کےلئے گوگل

کیا بن سلمان نیتن یاہو سے ناراض ہیں؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم سے سعودی

خیبرپختونخوا: لوئر کُرم میں امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر حملہ

?️ 16 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی

ممنوعہ فنڈنگ کیس پر مشاورت جاری ہے اور ایک دو روز میں اس کا فیصلہ ہوجائے گا:خواجہ سعد رفیق

?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے

سعودی اتحاد کے جرائم پر ردعمل

?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں:   یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب

امریکہ کی شام میں اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:شام نے تصدیق کی ہے کہ شامی حکومت کی شبیہ کو

50 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ ٹل سے پارا چنار کے لیے روانہ ہوگیا

?️ 8 جنوری 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اشیائے خورونوش،

آل سعود۔گستاخ اسلام۔ پاکستان میں ٹرینڈ

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:سائبر اسپیس کے صارفین نے سعودی حکومت کے حالیہ اقدامات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے