سچ خبریں:سعودی عرب کا وزیراعظم بننے کے بعد محمد بن سلمان سعودی شہزادوں کو الگ تھلگ اور دبانے کے لیے کاروائیوں کی ایک نئی لہر کو انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جان بوجھ کر دوسرے سعودی شہزادوں کو ہراساں کررہے ہیں اور انہیں محل اور شاہی دربار سے دور کر دیا ہے۔
ٹیکٹیکل رپورٹ ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد سعودی شہزادوں سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا جو انہیں وزیر اعظم کے طور پر ان کی نئی تقرری پر مبارکباد دینا چاہتے تھے۔
اس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کا یہ اقدام احتیاطی اور سخت اقدامات کے نفاذ کے فریم ورک میں کیا گیا ہے جس کا مقصد شہزادوں کی حیثیت کو کم کرنا اور انہیں الگ تھلگ کرنا ہے، متذکرہ ویب سائٹ نے مزید تاکید کی کہ بن سلمان سعودی مناظر میں ان کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کی بنیاد پر شہزادوں کے ساتھ ملاقات کے اہتمام کے بارے میں مختلف نقطہ نظر رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایسا اس وقت ہوا ہے جبکہ سعودی شاہی دربار کے حکم سے سعودی عرب سے باہر بن سلمان کے خلاف کارروائی کے خدشے کے پیش نظر زیادہ تر سعودی شہزادوں کو ملک چھوڑنے سے منع کر دیا گیا ہے اور جو بھی شہزادہ ملک چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے اسے محمد بن سلمان سے اجازت لینا ہو گی۔