?️
سچ خبریں:تل ابیب میں امریکی سابق سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے سعودی عرب میں سب سے زیادہ تیار ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کے سابق سفیر ، ڈین شاپیرو نے صیہونی اخباریدیوت احرنوٹ کو بتایا کہ سعودی اسرائیل تعلقات کے جائزے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی خاص طور پر تعلقات کو معمول پر لانے کے معاملے میں اسرائیل کے قریب پہنچ گئے ہیں لیکن اس قربت کی حد معلوم کرنا مشکل ہے،انھوں نے یہ کہتے ہوئے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین ، خاص طور پر بحرین سعودی حکومت کی حمایت کے بغیر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر آنے کے عمل میں داخل نہیں ہوسکتا تھا، اس بات کی تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے ریاض کی جانب سے سبز روشنی ملنے کے بعد یہ قدم اٹھایا،انھوں نے کہا کہ اگر واقعی سعودی مخالفت کرتے تو ہم یقینا ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں کامیاب نہیں ہوسکتے تھے۔
عرب 21 نیوز ویب سائٹ نے امریکی سفارت کار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فلسطین کے مفاد کے لئے اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کے امکان سے ، اپنے والد شاہ سلمان سے ذرا ہٹ کر سوچتے ہیں لہذا وہ اسرائیل کے قریب جانے کے لئے کسی اور سے زیادہ تیار ہیں لیکن اس میں وقت لگے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کے مستقبل کے معیار میں سے ایک یہ ہے کہ یمن کی جنگ میں شہریوں کے قتل ، جمال خاشقجی کا قتل اور سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے اس ملک کے ساتھ امریکہ اور بائیڈن حکومت کے تعلقات کا جائزہ لیا جائےاس لیے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات سعودی عرب کو اسرائیل کے سلسلہ میں متاثر کریں گے۔


مشہور خبریں۔
عراق کا ترک اور PKK فورسز سے اس ملک سے نکل جانے کا مطالبہ
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ ترک فوج اور
جولائی
اسرائیلی فوج میں ریزرو افسروں کی سمت اور بحران
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر جنرل ٹومر بار
اپریل
روس یوکرین جنگ کا حقیقی فاتح کون ہے؟
?️ 1 جون 2022سچ خبریں:یوکرین میں خبروں کی بمباری نے حقیقی خبروں کو اس ملک
جون
شام کی عرب لیگ میں واپسی زیر غور
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:عرب لیگ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے زور دیا کہ اس
جون
کیا یوکرینیوں کو ابھی بھی امریکہ پر بھروسہ ہے؟
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق، واشنگٹن اور کیف جلد ہی معدنی وسائل
مارچ
افغانستان کی موجودہ صورتحال میں امریکہ کا شیطانی کردار
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:گزشتہ دو ہفتوں میں طالبان کی پیش قدمی اپنے دوسرے مرحلے
اگست
سائفر کیس ،عمران خان کا ٹرائل جیل میں ہی ہوگا
?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کا
اکتوبر
وزیر اعظم کے خلاف اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر کے استعمال ہونے کا انکشاف
?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف
جولائی