?️
سچ خبریں:سعودی عرب میں جبر میں اضافے پر زور دیتے ہوئے ایک تحقیقی مرکز نے اعلان کیا کہ یہ ملک محمد بن سلمان کے دور میں آزادی اظہار رائے پر پابندی اور سیاسی آزادی کے فقدان کی وجہ سے ایک پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے۔
کوئنسی سینٹر فار اسٹڈیز نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دور میں آزادی اظہار رائے پر پابندی اور اپنے ناقدین اور مخالفین کو دبانے کی وجہ سے یہ ملک ایک پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے، سعودی لیکس کے مطابق اس تحقیقی مرکز نے ایک تجزیاتی کالم میں لکھا ہے کہ سعودی عرب پر طویل عرصے سے آمرانہ حکومت رہی ہے لیکن گزشتہ چند سالوں میں سعودی عرب پہلے سے زیادہ پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ سعودی حکام بولنے کو جرم سمجھتے ہیں اور اپنے مخالفین کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کرتے ہیں نیز کسی قسم کی تنقید یا ردعمل کو قبول نہیں کرتے ہیں، سعودی حکام کی جانب سے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں سعودی شہریوں اور ناقدین کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے بہت سے جھوٹے الزامات کی وجہ سے اب بھی آل سعود کی جیلوں میں ہیں۔
تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہی دفتر نے اپنی سائبر آرمی کے ذریعے انٹرنیٹ پر مہم شروع کی ہے اور جو بھی آل سعود کی پالیسیوں پر تنقید کرتا ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے، یہ انٹرنیٹ کے ذریعے حکومت کے راستے میں آنے والے کسی بھی شخص کی نشاندہی کرتے ہیں اور اسے غدار تصور کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا تحریک انصاف کا راستہ روکا جا رہا ہے؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداد دہشت
اگست
ایرانی صدر کا دورۂ لاطینی امریکہ اور عالمی میڈیا
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:ایرانی صدر کے لاطینی امریکہ کے دورے سے متعلق کیے جانے
جون
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا احتجاج
?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج
اکتوبر
کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے
?️ 25 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں
جنوری
جولانی نے کیا مغربی آلات کا استعمال
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ جین نول بارو اور جرمن وزیر
جنوری
پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر اوپن کورٹ سماعت کا مطالبہ
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے
مارچ
آرمینیائی سرحد پر آذربائیجانی سرحدی محافظ زخمی
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:جمہوریہ آذربائیجان نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمینیا کے ساتھ اس
مارچ
کیا امریکہ چین اور روس کو روک سکتا ہے؟
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ اس وقت اتنے سنگین سیکورٹی خطرات کا سامنا کر رہا
نومبر