?️
سچ خبریں: مغربی افریقہ میں ہونے والی فوجی بغاوتوں کے سلسلے میں ایک تازہ ترین واقعے کے طور پر، اے پی نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بنین کے فوجی اہلکاروں کے ایک گروپ نے قومی ٹی وی پر ظاہر ہوکر کھلی بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت اور تمام سرکاری اداروں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صدر کے عہدے سے برطرفی کا اعلان کیا۔
اس فوجی گروپ نے خود کو "فوجی کمیٹی برائے بحالی” قرار دیا۔ اطلاعات کے مطابق اس بغاوت کی قیادت کرنے والا فوجی افسر "پاسکل ٹگری” ہے جس نے خود کو
"فوجی کمیٹی برائے بحالی” کا سربراہ بھی قرار دے دیا۔ اب تک بنین کے صدر پیٹریس ٹیلون کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
کوٹونو میں بکتر بند گاڑیوں کی آمد کے باوجود صورتحال پر قابو
بنین کی فوج کی بکتر بند اور فوجی گاڑیوں نے ملک کے سب سے بڑے شہر کوٹونو کی مرکزی سڑکوں پر داخل ہوگئیں۔ تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بنین میں ہونے والی فوجی بغاوت ناکام ہوگئی ہے۔ مقامی میڈیا نے کوٹونو کی سڑکوں پر بکتر بند گاڑیوں کی تصاویر جاری کی ہیں، لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ گاڑیاں باغی فوجیوں کی ہیں یا پھر صدر کے وفادار فوجی دستوں کی۔
وزیر خارجہ کا بغاوت کی ناکامی کا اعلان
بنین کے وزیر خارجہ نے روئٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ فوجی اہلکاروں کے ایک گروپ نے بغاوت کی کوشش کی لیکن یہ ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور نیشنل گارڈ کا بڑا حصہ حکومت کے وفادار رہا اور اس وقت صورتحال پر مکمل قابو حاصل کر لیا گیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاکستان میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
?️ 3 مئی 2022(سچ خبریں)ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ
مئی
پیوٹن کا مغربی ممالک کو روسی تیل کی فروخت پر پابندی کا حکم نامہ جاری
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ اور
دسمبر
امریکی سفیر کو صہیونی آبادکاروں کی جانب سے شہری اعزاز سے نوازا گیا
?️ 20 ستمبر 2025امریکی سفیر کو صہیونی آبادکاروں کی جانب سے شہری اعزاز سے نوازا
ستمبر
فلسطینی عوام نے صہیونی دشمن کے دبدبے کو تباہ کر دیا ہے: ابو مرزوق
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: تحریک حماس کے بیرون ملک دفتر کے نائب
ستمبر
عوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرکے زائرین کی حفاظت کریں: مقتدیٰ صدر
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدی صدر نے
ستمبر
اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کا راز کیا ہے ؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جوہری
نومبر
اسرائیلی جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیاں
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے
دسمبر
پی ٹی آئی نے وزیر اعلی سندھ کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا
?️ 28 جون 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم
جون