?️
سچ خبریں:عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ بشار الاسد شام میں جاری جنگ کے فاتح ہیں۔
العربی 21 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اس بات پر زور دیا کہ شام کے صدر بشار الاسد نے فوجی برتری کے ساتھ اس ملک میں جنگ جیتی اور حکومت مخالف طاقتوں کو دمشق میں داخل ہونے سے روکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہتر ہوتا کہ عرب لیگ میں شام کی رکنیت کو معطل کرنے میں جلد بازی سے کام لینے کے بجائے پہلے شامی حکومت کو ایک موقع دیا جاتا، ابوالغیط نے واضح کیا کہ اگر میں اس وقت عرب لیگ میں ہوتا تو میرے لیے ایسا کرنا ناممکن تھا۔
بشار الاسد کے ساتھ ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہاگر شام کی عرب لیگ میں رکنیت دوبارہ فعال ہو جاتی ہے تو میں بشار الاسد سے ملاقات کروں گا تاہم اس سے پہلے ایسی بات قانونی طور پر ممکن نہیں ہے۔
ابوالغیط نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران شامی حکومت کی عرب لیگ میں اپنی نشست پر واپس آنے کی خواہش میں اضافہ ہوا ہے لیکن ابھی تک یہ مسئلہ طے نہیں ہوا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آج شام کی حکومت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات قائم کرنے کے رجحانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جدہ میں اردن، مصر اور عراق کی موجودگی میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران شام کی عرب لیگ میں واپسی کا معاملہ اٹھایا گیا تاہم رائے مختلف تھی۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں تہران اور ریاض کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد سعودی عرب نے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کو ریاض مدعو کیا تاکہ شام کو قدم بہ قدم قبول کر کے عرب دنیا میں واپس لایا جا سکے،اس کے بعد سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے شام کا دورہ کیا اور اس ملک کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات کی، اس کے ساتھ ہی تیونس اور شام نے دونوں ممالک میں اپنے نئے سفیر تعینات کر دیئے۔


مشہور خبریں۔
کراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج
?️ 26 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں نسلہ ٹاور کے باہر متاثرین اور بلڈرز
نومبر
یمن میں فریقین کو جنگ بندی میں توسیع کے لیے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے : اقوام متحدہ
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: گرینڈ برگ نے کہا کہ میں سیاسی پرامن اور جامع
ستمبر
گوادراورکوئٹہ میں حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ہے
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
ستمبر
امریکی سینیٹ کی یوکرین اور اسرائیل کے لئے ایک اور مالی امداد
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ گزشتہ مالی سال میں یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے
فروری
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک اہم بیان دیتے
اگست
غزہ جنگ کا خاتمہ ہی اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ ہے: اولمرت
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرت نے کہا ہے کہ
جون
صیہونی حکومت کی یمن کو روکنے کی نئی کوشش
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:انصار اللہ کے رہبر عبدالملک الحوثی کی جانب سے اسرائیلی
مارچ
عراقی وزیراعظم کا ایران-امریکہ مذاکرات پر نیا موقف
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ایران اور امریکہ
جون