?️
سچ خبریں: برکینا فاسو کے فوجی حکام نے کہا کہ برکینا فاسو کی فوج نے اس ملک کے عبوری صدر کے خلاف بغاوت کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو کی حکومت نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے موجودہ حکومت کے خلاف ناکام بغاوت اور بغاوت کے منصوبہ سازوں کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: افریقی بغاوتوں مقابلہ کرنے کا مغربی طریقہ
برکینا فاسو کی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 ستمبر 2023 کو حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی کوشش کو انٹیلی جنس اور سیکورٹی ایجنسیوں نے ناکام بنا دیا اور اس تنازعے کے دوران بغاوت کے متعدد سازشی عناصر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو کے فوجی حکام نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس ملک کے خود ساختہ صدر ابراہیم تراوری کے خلاف کل شام بغاوت ناکام ہو گئی، جو خود بغاوت کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔
برکینا فاسو کے حکام کے مطابق تراوری کے حامیوں کی بڑی تعداد ملک کے دارالحکومت اواگاڈوگو کے مرکز میں واقع شہر کے مرکزی چوک میں مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کے قریب جمع ہوئی اور بغاوت کے خلاف مظاہرہ شروع کیا۔
یہ ریلی برکینا فاسو کے سوشل نیٹ ورکس پر بغاوت کی خبر پھیلنے کے بعد نکالی گئی،تراوری کے حامیوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ سڑکوں پر آئیں اور ان کی اور اس ملک کی حکومت کی حمایت میں نعرے لگائیں۔
مزید پڑھیں: کیا نائجر میں حالیہ واقعات بغاوت ہیں؟
تراوری کے حامیوں نے برکینا فاسو، روس، مالی اور نائجر کے جھنڈے لہرائے، اس دعوے کے باوجود بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والی پارٹی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکام بغاوت کے پیچھے فرانسیسیوں کا ہاتھ ہے۔


مشہور خبریں۔
سری لنکا کے مسلمان رواں سال حج کی سعادت سے محروم
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:سری لنکا میں آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ معاشی
جون
افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں: وزیر خارجہ
?️ 28 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
مزاحمتی حکمت عملی میں تبدیلی
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں مزاحمتی محور نے حزب اللہ کے سیکرٹری
اکتوبر
امریکہ اور تل ابیب کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ
جنوری
زیلینسکی کیسے یوکرین کو تباہ کر رہے ہیں؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: یوکرین کے خلاف روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد
فروری
سعودی عرب میں متعدد بحرینی فوجی ہلاک!!!
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: بحرین کے دفاعی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی
ستمبر
پشاور میں ڈاکووں نے وزیر کے بھائی کو لوٹ لیا
?️ 17 اکتوبر 2021پشاور (سچ خبرین) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈاکوؤں نے
اکتوبر
سندھ میں 6 ستمبر سے طلبہ کو ویکسین لگانے کا فیصلہ
?️ 31 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نویں سے
اگست