سچ خبریں:سعودی شہزادوں نے برطانیہ میں مبینہ طور پر اس خاندان کی کچھ جائیدادیں فروخت کردی ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں برطانیہ میں آل سعود خاندان سے وابستہ متعدد جائیدادیں فروخت ہوئی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی خاندان کے ایک سینئر رکن شہزادہ عبد العزیز بن فہد ایک امریکی سرمایہ کار سے لندن میں سیلز فورس ٹاور کے حصص 195 ملین ڈالر میں فروخت کرنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں۔
بلومبرگ کے مطابق شہزادہ بندر بن سلطان آل سعودجو آل سعود خاندان کے ایک سینئر رکن اور امریکہ میں سابق سعودی سفیر رہ چکے ہیں ، نےبرطانیہ میں آل سعود کی ایک بڑی بڑی جائیداد بحرین کے شاہی خاندان کو بیچ دی ہے، پرنس بندر بن سلطان نے فروری میں کاسٹ ولڈ کے علاقے میں گلمپٹن پارک کو تقریبا 120 ملین ڈالر میں فروخت کیا۔
واضح رہے کہ بحرین کے ساتھ یہ لین دین سعودی عرب کے مضبوط تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے جو سلامتی اور مالی مدد کے لئے سعودی عرب پر انحصار کرتا ہے،یادرہے کہ اس بڑی فروخت سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس پھیلنے کے ساتھ ہی ، سرمایہ کار برطانیہ میں جائیداد خریدنے کے لئے کم مائل ہیں، برطانوی میڈیا کے مطابق بندر بن سلطان نے 1990 کی دہائی میں 11 ملین ڈالر میں جائیدادیں خریدیں اور ان کی تزئین و آرائش کے لئے 42 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی،واضح رہے کہ بحرین کے شاہ حمدبن آل خلیفہ اور ان کے اہل خانہ کی انگلینڈ میں ایک طویل تاریخ ہے۔