?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شدت آنے اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام کے بعد برطانوی لیبر پارٹی کے 11 ارکان نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برنلے سٹی کونسل کے چیئرمین افراسیاب انور اور اس کونسل کے 10 دیگر اراکین نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر کے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے دباؤ نہ ڈالنے کے فیصلے کی وجہ سے اس پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا غزہ میں جنگ بندی نیتن یاہو کی سیاسی خودکشی ہو گی؟
10 سال سے برطانوی لیبر پارٹی کے رکن افراسیاب انور کہتے ہیں کہ لیبر پارٹی چھوڑنا بہت مشکل فیصلہ تھا ،وہ ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے گزشتہ جمعرات کو برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔
ان 11 افراد کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ لیبر پارٹی کے رہنما نے یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ اس پارٹی کے اعلیٰ عہدے داروں کی آوازوں کی قدر نہیں کرتے۔
کیر سٹارمر، جو پہلے ہی غزہ میں جنگ بندی کی کوشش نہ کرنے کو لے کر لیبر پارٹی کے اندر سے دباؤ کا شکار ہیں، نے صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ میری توجہ غزہ میں مصائب کے خاتمے پر ہے اور میں لیبر ممبران کے انفرادی موقف پر توجہ نہیں دے رہا ہوں۔
یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے امریکہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے ساتھ مل کر حالیہ ہفتوں میں غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مکمل حمایت کی ہے اور غزہ میں جنگ روکنے اور جنگ بندی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے 5 نکاتی امریکی منصوبہ
برطانوی لیبر پارٹی نے بھی حکومت کے اس موقف کے خلاف خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، اس معاملے کی وجہ سے اس پارٹی میں اندرونی کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
خلا میں انسانی زندگی کے حوالے سے ناسا کا اہم فیصلہ
?️ 6 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) خلا میں انسانوں پر اسپیس لائٹ کے اثرات کو
جون
وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس مقرر کردیا
?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل
نومبر
سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز کی کمی، حکومت ماحولیاتی تبدیلی کیلئے مختص فنڈ استعمال کرنے پر مجبور
?️ 29 ستمبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والے
ستمبر
بلوچستان: مقتول وکیل عبدالرزاق شر کے بیٹے نے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کردیا
?️ 7 جون 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے مقتول سینئر وکیل ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر
جون
امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ تباہی کے دہانے پر
?️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ اس ملک میں جاری
نومبر
حکومت کا زیرِ حراست 290 بلوچ مظاہرین کو رہا کرنے کا دعویٰ
?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ جبری
دسمبر
وزیر اعظم نے اپنا کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے گئے
اگست
لیبیا میں امریکہ کے لیے کیا اہم ہے؟
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:تیل اب بھی تیل سے مالا مال ممالک، خاص طور پر
جولائی