?️
سچ خبریں:ایک بحرینی شخص کو جب پتا چلا کہ جو کپڑے اس نے خریدے ہیں یہ مقبوضہ فلسطین میں تیار ہوئے ہیں تو اس نے ان کپڑوں کو آگ لگا دی ۔
صیہونی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے حال ہی میں بحرینی حکام سے ملاقات کے لیے اس ملک کا سفر کیا،تاہم اس سفر اور بحرین میں صیہونی سفارت خانے کے افتتاح کرنے کے رد عمل میں بحرینی شہریوں نے احتجاج کیا اور سوشل میڈیا پر احتجاجی ہیش ٹیگ شروع کیے۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کے بعد ایک بحرینی شہری جس نے منامہ مارکیٹ سے اپنے لیےکپڑے خریدے تھے ، تاہم جب اسے پتا چلا کہ یہ کپڑے مقبوضہ فلسطین میں تیار ہوئے ہیں تو اس نے انھیں آگ لگا دی ۔
بحرین کے الوفاق اپوزیشن گروپ نے اپنے ٹوئٹر پیج پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صہیونی اشیاء بحرین کی مارکیٹ میں فروخت ہورہی ہیں لہذا خریدنے سے پہلے محتاط رہیں۔گزشتہ جمعہ کو درجنوں بحرینی نوجوانوں نے منامہ میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے فلسطینی جھنڈے ہاتھوں میں لے کر تل ابیب کے ساتھ سمجھوتے کے خلاف نعرے لگائے۔
صیہونی وزیر خارجہ کے اس سفر کے سلسلے میں عبرانی زبان کے اخبار ہاریٹز نےاپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ تل ابیب اور منامہ ایرانی ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کے خواہاں ہیں۔
ہاریٹز نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ کل بحرین کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایرانی ڈرونز کے ساتھ محاذ آرائی پر تبادلہ خیال کیا۔
مشہور خبریں۔
انصاراللہ کے حکم سے مآرب میں درجنوں قیدیوں کی رہائی
?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں: یمنی قیدیوں کی تنظیم کے صدر عبدالقادر المرتضیٰ نے اپنے
نومبر
جموں کشمیر میں موسلا دھار بارش، ریڈ الرٹ جاری۔
?️ 26 اگست 2025 جموں: (سچ خبریں) جموں و کشمیر میں گتزشتہ روز دوسرے دن
اگست
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کا تاریخی قانون منظور
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: آسٹریلوی قانون سازوں نے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسی
نومبر
فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت زار؛عالمی ادارۂ صحت کی زبانی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر فلسطینی پناہ گزینوں
دسمبر
کیا عام شہریوں کو مارنا ہی جنگ ہے ؟
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے
اکتوبر
ریاض سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین کی مرکزیت پر زور
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہی
نومبر
اسرائیل اپنی قبر خود کھود رہا ہے: صیہونی تجزیہ کار
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونی حکومت اور اس کے
مارچ
معاہدہ دستیاب ہے، ایران اپنی سرخ لکیروں پر مصر
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: ویانا میں برطانوی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ایران کے
مارچ