?️
سچ خبریں:لبنان کے بین الاقوامی تجزیہ کار اور محقق نے کیوبا نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے حالیہ دورہ مشرق وسطیٰ کا مقصد واشنگٹن کی پالیسیوں کے مطابق صیہونی حکومت کی قیادت میں چین، روس اور ایران کو تنہا کرنا تھا لیکن ان کی کوشش ناکام ہوگئی۔
لبنان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر جمال حاکم نے پرنسا لیٹنا نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن مختلف بہانوں اور جوازوں سے تہران کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور اسے خطے میں بیجنگ اور ماسکو کے اثر و رسوخ کے لیے ایک پل سمجھتا ہے۔
لبنانی یونیورسٹی کے اس پروفیسر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے یوریشیائی طاقتوں، خاص طور پر مزاحمت کے محور جس نے عراق، شام، لبنان، فلسطین اور یمن کے انصار اللہ جیسے دیگر گروہوں اور عوامی تحریک کو اکٹھا کیا ہے، ان اتحاد کی قوتوں کو الگ کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
جمال حاکم جنھوں نے جغرافیائی سیاست پر 12 کتابیں لکھی ہیں، نے کہا کہ امریکہ کا ایک مقصد خطے میں صیہونی حکومت کی رہنمائی میں ایران کے خلاف اتحاد بنانا اور روس اور چین کے خلاف معاندانہ کارروائیوں کا اڈہ بنانا ہے، اس لبنانی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ بائیڈن کے دورے کی ترجیح تل ابیب کو ایک نیا مشرق وسطیٰ بنانے میں امریکی پالیسیوں کے اندھے پیروکار کے طور پر پیش کرنا تھا جو بے سود ثابت ہوا۔


مشہور خبریں۔
تحریک عدم اعتماد سب سے بڑی غلطی تھی:ڈاکٹر سلمان شاہ
?️ 8 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ
جون
سوشل میڈیا میں امریکی اقدامات پر چین کا ردعمل
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ
جون
غزہ کے میدان جنگ میں کون ہارا؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کا تیار کردہ مرکاوا ٹینک جسے مغربی ممالک کی
نومبر
وزیر اعظم نے چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ہدایات جاری کر دیں
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں چینی کی
نومبر
The Softest, Prettiest Highlighters You Should Already Be Using
?️ 16 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
نیشنل بینک کے صدر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نیشنل
جون
پاکستان کی فتنہ الخوارج کیخلاف بڑی کامیابی، حافظ گل بہادر سمیت 70 دہشتگرد ہلاک
?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی
اکتوبر
حماد اظہر نے مری میں رش کم کرنے کے لیے اہم تجویز پیش کر دی
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر حماد اظہر نے مری میں سیاحوں
جنوری