بائیڈن کا یوکرائنی عوام کو ایرانی کہہ کر خطاب

جوبائیڈن 

?️

سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن  نے کانگریس سے اپنے پہلے سالانہ خطاب میں یوکرائن کے عوام کوغلطی سے ایرانی عوام کہہ کر خطاب کیا۔
روسی خبر رساں ایجنسی تاس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن، جنہیں اپنے بیانات میں متعدد غلطیاں کرنے پر میڈیا کی جانب سے طنز کا نشانہ بنایا گیا، نے کانگریس سے اپنے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایک اور غلطی کی اور یوکرائنی عوام کو ایرانی عوام کہا، امریکی صدر نے اپنے ملک کی کانگریس میں غلطی سے یوکرائنیوں کو ایرانی کہہ کر مخاطب کیا۔

انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ٹینکوں سے کیف کا محاصرہ تو کر سکتے ہیں، لیکن وہ کبھی بھی ایرانی عوام کے دلوں اور روحوں پر قبضہ نہیں کر سکتے،امریکی کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرائن پرروس کے فوجی آپریشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کا حکم دے کر سنگین غلط فہمی کی اور آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی۔

بائیڈن نے بالواسطہ طور پر پیوٹن کو ڈکٹیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری تاریخ میں، ہم نے یہ سبق سیکھا ہے کہ جب آمر اپنی جارحیت کی قیمت ادا نہیں کرتے ہیں تو وہ مزید افراتفری پھیلاتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے جواب طلب کرلیا

?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی پاکستان تحریک انصاف

دو دن گزر جانے کے بعد بھی صارفین کو ایکس تک رسائی میں دشواری کا سامنا

?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے مختلف شہروں میں ایکس کی سروس

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت قائم خصوصی

ترکی شام میں نسلی صفائی کا خواہاں ہے: دمشق

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:  شام کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے پیر

ٹرمپ کی سیاسی انتقام کی کوشش؛ اس بار جیمز کومی

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی انتقام کی کوشش کے تحت سابق اف

بھارت میں ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے کورونا کیسز میں شدید اضافہ، ملک بھر میں کرفیو لگا دیا گیا

?️ 10 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) اگرچہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری

لبنانی عوام معیشت کی زبوں حالی کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:درجنوں لبنانی نوجوانوں نے ایک پاور پلانٹ پر حملہ کیا اور

کابل حملوں میں طالبان کا سینئر کمانڈر ہلاک

?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: کل منگل کابل میں داعش دہشت گرد گروہ کے حملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے