?️
سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے اس ملک کے 2024 کے صدارتی انتخابات میں اپنے اہم حریف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیٹو کے بارے میں ان کے بیانات کو بالکل عجیب قرار دیا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے حال ہی ہے کہا تھا کہ اگر نیٹو کے رکن ممالک اپنے وعدوں پر عمل نہیں کریں گے تو واشنگٹن ان کے خلاف ہونے والے ممکنہ حملوں میں اس اتحاد کا دفاع نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑا نازی کون ہے، بائیڈن یا ٹرمپ؟
جس کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یورپی رہنما ٹرمپ سے موت کی حد تک ڈریں۔
این بی سی چینل پر اچانک نمودار ہو کر بائیڈن نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اپنے اتحادیوں کی حفاظت کا پابند نہ ہونے کے بارے میں ان کے تبصرے مکمل طور پر ہمارے مفادات کے خلاف ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ میں تمام عظیم غیر ملکی رہنماؤں کو برسوں سے جانتا ہوں اور مجھے یہ کہنا ضروری ہے کہ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں، وہ سخت ڈرے ہوئے ہیں، میں جانتا ہوں کہ ان کے لیے ہمارے پیچھے ہٹنے کا کیا مطلب ہے، جو باتیں ٹرمپ کرتے ہیں وہ خوفناک ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کا اپنی انتخابی ریلی میں لب و لہجہ اور الفاظ ان کی صدارت کے دوران نیٹو کے بارے میں ان کے موقف سے مطابقت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بائیڈن ٹرمپ سے کیوں بھاگتے ہیں؟
رواں ماہ ساؤتھ کیرولائنا میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران انھوں نے یورپی رہنماوں میں سے ایک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر نیٹو کے رکن ممالک اپنی مالی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتے تو روس کو اجازت ہے کہ وہ انھیں جو چاہے نقصان پہنچا سکتا ہے،واشنگٹن ان کا دفاع نہیں کرے گا۔


مشہور خبریں۔
کرائے کے انقلابیوں نے روز ایک نیا بیانیہ بیچنا ہوتا ہے۔ عظمی بخاری
?️ 16 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جولائی
سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
?️ 25 اپریل 2024ضلع خیبر: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر
اپریل
ترکی میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کا قانون ختم
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:ترکی میں نیشنل اینٹی کورونا ہیڈ کوارٹرز کے فیصلے کے مطابق
مارچ
صہیونی قیدیوں کو مکمل جنگ بندی سے پہلے دن کی روشنی نظر نہیں آئے گی: حماس
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی سینیئر رہنما سامی ابو زھری نے غزہ میں جنگ بندی
مئی
پابندیوں نے روس کے جدید ہتھیاروں کی پیداوار روکی: نیٹو
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے
ستمبر
7 ہزار سے زائد جیولن اور اسٹنگر میزائل یوکرین پہنچ چکے ہیں: پینٹاگون
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ 5500 سے زیادہ جیولن اور
مئی
امریکی قابض کیسے عراق سے نکلیں گے؟عراقی سیاسی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا
جنوری
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ
?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ
مارچ