?️
سچ خبریں:مصر کے ممتاز تجزیہ کار عبدالحلیم قندیل نے ایک کالم میں لکھا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے علاقائی دورے سے خالی ہاتھ واپس امریکہ آئیں گے۔
مصری تجزیہ کار عبدالحلیم قندیل نے رشیا الیوم میں شائع ہونے والے اپنے ایک کالم میں کہا کہ کوئی سمجھدار شخص نہیں ہے جو بائیڈن کے خطے کے دورے کے نتائج کا تصور کر سکے، انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سے ان کی ملاقات سیاسی سے زیادہ سیاحتی ہے! اس ملاقات سے قبل ابومازن نے صیہونی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے صبر کی بھی ایک حد ہے لیکن صہیونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اپنی کارروائیوں میں شدت لاتے ہوئے بائیڈن کو تنگ اور تاریک گوشے میں پھنسانے کی کوشش کی ہے تاکہ انہیں ہلنے بھی نہ دیا جائے۔
مصری تجزیہ نگار نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دور سے مختلف کوئی چیز پیش نہیں کی ہے، یہ درست ہے کہ وہ صدی کی ڈیل کے لیے ٹرمپ کے منصوبے کے بارے میں بات نہیں کرتے ہیں، لیکن انھوں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ٹرمپ کی صدارت کے دور سے مختلف ہو۔
عبدالحلیم قندیل نے مزید لکھا کہ اپنے علاقائی دورے سے قبل بھی، بائیڈن نے مالیاتی سہولیات، دو ریاستی حل اور دیگر مسائل جیسے مختلف مسائل پر فلسطینی اتھارٹی کی درخواستوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اس سفر کو خالی ہاتھ ختم کریں گے مزید لکھا کہ اس لیے کسی کو بھی بائیڈن کے علاقائی دورے سے زیادہ یا کم توقع نہیں رکھنی چاہیے،انہون نے نہ اس سے پہلے فلسطینیوں کے لیے کچھ کیا اور نہ مستقبل میں کریں گے، ان کا یہ دورہ صیہونی حکومت کے مفادات کے مطابق ہے جس کا مقصد ابراہیمی معاہدے کو مضبوط کرنا اور ایران کے خلاف ممکنہ حد تک موچہ تیار کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم عرب سمٹ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کےبعد کلائمٹ سمٹ کیلئے باکو روانہ
?️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف عرب اسلامک ممالک کے
نومبر
دنیا میں بھوک کے بحران کی سنگینی
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: 200 سے زائد غیر سرکاری تنظیموں نے عالمی رہنماؤں
ستمبر
بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے: وزیرخارجہ
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت
جولائی
لیز ٹرس سے انگریزوں کی ابتدائی ناامیدی
?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ انگلینڈ میں وزیر
اکتوبر
مردم شماری قومی شناختی کارڈ کی بنیادپر نہیں ہوگی: اسد عمر
?️ 22 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا
فروری
سلام ہو فلسطینی مجاہدوں پر
?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہبر نے عالمی
مئی
عراق میں داعش کی ایک اور سفاکیت منظر عام پر
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: عراقی ذرائع نے مغربی عراق میں داعش دہشت گرد گروہ
اگست
سوڈان کے ساتھ معمول کے عمل کو ختم کرنے کے بارے میں اسرائیل کی تشویش
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:صہیونی رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سوڈان میں حالیہ
اپریل