?️
سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایریزونا میں اپنی پہلی وسط مدتی انتخابی ریلی کا انعقاد کیا اور بائیڈن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا
کانگریس کی انفارمیشن سروس کے مطابق ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روزاس ملک کے صوبہ ایریزونا میں اپنی پہلی ریلی نکالی جہاں انھوں نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن پر کڑی تنقید کی۔
سابق امریکی صدر نے ایریزونا ریاست کے فلورنس شہر میں تقریر کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا، معیشت، خارجہ پالیسی اور جرائم سمیت بڑے مسائل پر بات کی، ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقت میں نااہل ہیں۔
انہوں نے اس تقریر کو بائیڈن کے سینئر طبی مشیر ڈاکٹر انتھونی فوکی پر حملہ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا، جن کے ساتھ انہوں نے اپنے دوران حکومت میں کام کیا، ٹرمپ نے مزید کہا کہ بائیڈن نے اسے (فاؤکی) کو اس شخص میں تبدیل کر دیا ہےکہ وہ اپنے آپ کو ایک بادشاہ سمجھتا ہے۔
یادرہے کہ یہ ریمارکس فوکی کے اس بیان کے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں سامنے آئے ہیں جس میں انھوں نے ریپبلکن سینٹر رینڈ پال پر الزام لگایا کہ وہ اپنی واضح تنقید کی وجہ سے انہیں ذاتی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے وقت میں دیگر مسائل پر بات کررہے ہیں جبکہ امریکی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ 6 جنوری 2021 کو کانگریس کی عمارت پر ہونے والے حملوں میں انتخابی دھاندلی کے سلسلہ میں ان کے الزامات اور تقاریر نے نمایاں کردار ادا کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
"میڈلین” کے بعد "حنظلہ” غزہ کے لیے روانہ
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: آزادی بیڑے کی ایک اور کشتی "حنظلہ” اتوار کے روز اٹلی
جولائی
لاپڈ کی صیہونی کابینہ کو بچانے کی ناکام اور یکطرفہ کوشش
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے وزیراعظم
مئی
امریکی کمپنیوں نے فلسطینیوں کو قتل کرنے کے لیے اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا کہنا ہے کہ اسلحہ ساز
دسمبر
عراق میں ایک اور امریکی فوجی اڈے پر حملہ
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے پیر کی شام شمالی عراق میں واقع امریکی
مارچ
ن لیگ کی ساری توجہ لاہور پر ہی کیوں؟
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: اس وقت وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی
اگست
بعض خواتین پیسے اور شہرت دیکھ کر مردوں سے پیار کرتی ہیں، شہروز سبزواری
?️ 13 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’بے بی لیشس‘ میں
جون
اسرائیل خانہ جنگی کے قریب
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس حکومت
مارچ
مسجد اقصی کی لگاتار تیسرے دن بے حرمتی
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:قدس اسلامک اوقاف کے دفتر نے آج صبح اعلان کیا کہ
مارچ