?️
سچ خبریں:برطانوی خبر رساں ایجنسی جو اس ملک کی نوآبادیاتی پالیسیوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، کو گذشتہ سال میں پانچ لاکھ شکایات کا سامنا کرنا پڑا ۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بی بی سی کو ایک خاص طریقے سے خبروں کی کوریج کی وجہ سے گذشتہ سال میں تقریبا 500000 شکایات کا سامنا کرنا پڑا ہے، برطانوی میڈیا کو 2020 سے 2021 کے عرصہ کے دوران 46255 شکایات موصول ہوئی جن میں اس ایجنسی کی جھوٹی اور متعصبانہ خبروں پر عوامی برہمی کا اظہار کیا گیاہے۔
اسپوٹنک نے مزید اطلاع دی کہ بی بی سی کے خلاف شکایات کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلہ میں اضافہ ہوا ہےکیونکہ 2019 سے لے کر 2020 تک کے ایک سال کے عرصے میں اس کے خلاف 367377 شکایات موصول ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ اس ایجنسی کی معیاری کمیٹی کے چیئرمین اور پبلشنگ ہاؤس کے چیف ایڈیٹر ایان ہارگریوس نے اعتراف کیاہےکہ بی بی سی کے بارے میں سامعین کی طرف سے یہ متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جو کافی حد تک تشویشناک ہیں ۔
اسپوٹنک نے مزید کہاکہ اس سلسلہ میں ہماری تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سارے سامعین یہ سمجھ چکے ہیں کہ بی بی سی ایک خاص نظریہ کے ساتھ تشکیل دی جانے والا ادارہ ہے اور یہ صرف بائیں اور دائیں سیاسی امور کی وجہ سے نہیں ہےجبکہ ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ بہت سارے لوگ یہ احساس کرتے ہیں کہ بی بی سی دنیا کو ان کے نقطہ نظر سے نہیں دیکھتا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں بھوک کے 163ویں دن؛ ایک محاصرہ جس سے لاکھوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: مسلسل 163 دنوں سے قابض حکومت نے خوراک اور طبی
اگست
آئی ٹی برآمدات میں 32فیصد اضافہ ہوا ہے،وفاقی وزیرآئی ٹی کادعویٰ
?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے دعویٰ
جنوری
صیہونی پوسٹل سسٹم مکمل طور پر ہیک
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ای-پوسٹ کمپنی کے تمام میل باکسز، جن میں
فروری
جاسوسی نیٹ ورکس کے سامنے اسرائیل کے انٹیلی جنس ڈھانچے
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: صیہونی ریاست نے دہائیوں سے نہ صرف سیکیورٹی کو ایک ضرورت
امریکا آئی ایم ایف کے ذریعے ہم پر دباؤ ڈالے گا:عمران خان
?️ 8 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا آئی ایم ایف
مارچ
امریکی حملہ آوروں کا تیل کے بعد شامی نوادرات کو لوٹنا شروع
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے اعلان کیا ہے
اپریل
بھارت کے پاس پانی روکنے یا بہاؤ میں تبدیلی کا کوئی جواز نہیں: انڈس واٹر کمشنر
?️ 19 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انڈس واٹر کمشنر پاکستان مہر علی شاہ نے
دسمبر
ٹک ٹاک پر گوگل میپس جیسا فیچر پیش
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے گوگل کو
اپریل