🗓️
سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان کے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کے مرحلہ وار منصوبے کے بارے میں دیے جانے والے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی قطعی پالیسی تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پریس ٹی وی کودیے جانے والے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم نے اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد پابندیاں قدم بہ قدم اٹھائے جانے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کردیاہےجیسا کہ واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ مرحلہ وار پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلہ میں کسی طرح کی بات نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنے کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قطعی پالیسی تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہےچاہے سلامتی کونسل چھوڑنے کے بعد ٹرمپ نے جو پابندیاں دوبارہ نافذ کیں یا وہ پابندیاں جو انہوں نےپہلے لگائی ہیں، اسی طرح کسی بھی دوسرے عنوان کے تحت عائد پابندیاں بھی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے یہ رد عمل ایرانی ایٹمی معاہدے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لئے منگل کے روز ویانا میں ایران اور دیگر ممالک کے نمائندوں کے اجلاس کے سلسلہ میں امریکی نائب اسسٹنٹ سکریٹری خارجہ جیلینا پورٹر کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے ،یادرہے کہ پورٹر نے کل (جمعہ کو) کہا کہ ویانا اجلاس میں ان اقدامات پر توجہ دی جائے گی جو ایران کو مکمل وعدوں کی طرف لوٹنے کے لئے اٹھانا ہوں گے ، اس کے بعد امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کو کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب دھماکہ
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کابل میں اس ملک
ستمبر
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، جو بائیڈن نے نیا بیان جاری کردیا
🗓️ 26 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج
مارچ
امریکہ کی روس میں نئی سرمایہ کاری پر پابندی
🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریںمغربی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکہ بدھ کو روس کے
اپریل
غزہ اب زمین پر جہنم بن چکا ہے: چین
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت نے بڑے پیمانے پر مخالفت
اگست
جلد ہی حکومت 5 تا 11 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگائے گی:عبدالقادر پٹیل
🗓️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرصحت نے اعلان کیا ہے کہ حکومت 5 سے
جون
ملک کی خاطر سب سے بات اور سمجھوتے کیلئے تیار ہوں، عمران خان
🗓️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ
شمالی محاذ میں ڈیٹرنس مساوات کو تبدیل کرنے میں ہدہد 3 کا کردار
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی امریکی کانگریس کے سامنے تقریر
جولائی
ٹرمپ کے عدالتی استثنیٰ پر فوری نظرثانی کی درخواست مسترد
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کیس کے خصوصی تفتیش کار
دسمبر