?️
سچ خبریں:گارڈین میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں ایوانکا ٹرمپ کے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کے لیے اپنے والد کے ساتھ موجود نہ ہونے کے معاملے پر بات کی۔
برطانوی میگزین گارڈین کی رپورٹ کے مطابق کہ اگرچہ چند سال پہلے یہ تجویز کیا گیا تھا کہ ایوانکا ٹرمپ امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننا چاہتی ہیں، تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ وہ سیاست سے دور رہنے کی کوشش کر رہی ہیں اس لیے کہ امریکہ کے سابق صدر کی پہلی صاحبزادی نے واضح طور پر کہا کہ ان کے والد کی جانب سے انتخابی معرکے میں حصہ لینے کے اعلان کے باوجود وہ ان کے ساتھ اس جدوجہد میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے کے باضابطہ اعلان کے بعد، ایوانکا نے ایک بیان میں کہا کہ میں اپنے والد سے بہت پیار کرتی ہوں لیکن اس بار میں اپنے بچوں اور اپنی نجی زندگی کو ترجیح دینا چاہتی ہوں اس لیے میں سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔
دی گارڈین نے مزید لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے مارالاگو مینشن سے اپنے خاندان کے کچھ افراد کے ساتھ، اگلے امریکی انتخابات میں حصہ لینے کے اپنے فیصلے کے بارے میں باضابطہ طور پر بات کی تو ایوانکا کی خالی جگہ واضح طور پر محسوس کی گئی، اس اہم فیصلے کا اعلان کرتے وقت ٹرمپ کی بڑی بیٹی اپنے والد کے ساتھ موجود نہیں تھی لیکن ان کے شوہر جیرڈ کشنر تقریب میں موجود تھے، کہا جا رہا ہے کہ سابق امریکی صدر اس بات سے خوش نہیں ہیں کہ ایوانکا نے سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی مسٹر سکیورٹی کا خوفناک زوال
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو کی تیسری بار اقتدار میں
اپریل
صیہونیوں کو ناکوں چنے چبوا دیں گے:حماس
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد
ستمبر
زلنسکی کی ٹرمپ سے دلجوئی؛امریکی قیادت میں پائیدار امن ممکن ہے
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے امریکہ اور خاص طور
مارچ
بن سلمان کی پیوٹن اور زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: ولی عہد اور وزراء کی کونسل کے نائب چیئرمین محمد
ستمبر
ہم یمنی میزائل کے سامنے ناکام رہے: تل ابیب
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعتراف کیا کہ یہ پہلا موقع
ستمبر
نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کا حکم
?️ 6 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے اکتوبر سے فروری تک لاہور شہر
اکتوبر
پاکستان کا یو این سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ
?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے
جون
عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک کے حامیوں کا دھرنا ختم
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی حکومتی تنظیموں کی قانونی حیثیت اور تحفظ کی
اگست