ایران کے خلاف کاروائی اسرائیل کے لیے کیسی رہے گی؟ پاکستانی وزیر دفاع کی زبانی

ایران

?️

سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کی طرف سے ایران کے خلاف کوئی بھی اقدام اس حکومت کے لیے شدید نقصان کا باعث بنے گا۔

جیو نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی اقدام سے اس حکومت کو شدید نقصان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وعدہ صادق آپریشن کے بارے میں پاکستانی ماہرین کا نقطہ نظر

پاکستان کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے پر مبنی صیہونی حکومت کے جرم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا اور اس حملے میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران شہید ہوئے، ایران کو بدلہ لینے کا حق حاصل تھا۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی سفارت خانے پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ یہ ملک جواب دے گا، ایران کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ جنگ پوری دنیا کو متاثر کرے گی اور اس جنگ کی آگ اسرائیل کی حمایت کرنے والے بڑے ممالک تک پھیل جائے گی۔

مزید پڑھیں: ایران نے اسرائیل کے ساتھ کیا کیا؟ صیہونی اخبار کا اعتراف

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ پاکستان کو بھی متاثر کرے گی، پاکستان فلسطین کی آزادی کے لیے دعا گو ہے اور فلسطینیوں کی حمایت کرتا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی بڑھے، فلسطین میں قتل عام بند ہونا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان: دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک

?️ 22 اکتوبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب

چینی فوج زیادہ جارح اور خطرناک ہو گئی ہے:امریکی عہدہ دار

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے مشرقی ایشیا کے دورے کے

امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ علاقائی جنگ ہوگی: آیت اللہ خامنہ‌ای

?️ 1 فروری 2026سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ‌ای نے عوامی وفد سے

صیہونی معاشرہ شدید خلفشار کا شکار

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ صیہونی معاشرہ اندر سے

مہنگائی کے مختلف اسباب ہیں کچھ تو ہمارے کنٹرول سے باہر ہیں، شبلی فراز

?️ 8 مارچ 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر

یورپی یونین کا صیہونی حکومت کے مغربی کنارے کے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

?️ 17 فروری 2026سچ خبریں: یورپی یونین نے پیر کے روز محض زبانی اقدام کرتے

یمن کا محاصرے کے بدلے محاصرہ کی مساوات جاری رکھنے پر زور

?️ 14 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر نے اعلان کیا

اللہ نے انسان کو زمین پر انصاف کے لیے بھیجا ہے:عمران خان

?️ 16 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے