?️
سچ خبریں:برطانیہ میں ہونے والے ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کس طرح بوٹس اور روبوٹس کا استعمال کرکے نیز سوشل میڈیا میں جعلی اکاؤنٹ بنا کر ایرانی عوام کے فکری اور نفسیاتی ماحول کو خراب کرتا ہے۔
برطانوی تحقیقاتی صحافی کیتھ کلیرنبرگ نے "ایران کے خلاف پینٹاگون کی آن لائن وار کو ڈی کوڈنگ” کے عنوان سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ایران میں حالیہ بدامنی کو باہر سے اکسایا جا رہا ہے اور اس کو ڈیل کیا جا رہا ہے، اپنی نئی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے وہ دلیل دیتے ہیں کہ امریکہ میں بٹن پر کلک کیا جاتا ہے جو تہران کی سڑکوں پر تشدد کا باعث بن جاتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ایرانی لڑکی مہسا امینی کی موت کے ردعمل میں اس ملک میں ہونے والی حالیہ سماجی بدامنی ایران کے خلاف مغرب کی حمایت یافتہ خفیہ جنگ کو ظاہر کرتی ہے جو کئی محاذوں پر جاری ہے،یاد رہے کہ 16 ستمبر کو ایران میں بدامنی اور مظاہرے شروع ہونے کے چند ہی دن بعد واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ پینٹاگون (امریکی محکمہ دفاع) اپنی متعدد جعلی چیزوں کو بے نقاب کرنے کے بعد اپنی آن لائن کوششوں اور کارروائیوں کا بڑے پیمانے پر آڈٹ اور جائزہ لے رہا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق سوششل میڈیا اکاؤنٹس (ٹرول اور بوٹس) نے نفسیاتی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ جعلی اکاؤنٹس مغربی ایشیا میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے زیر انتظام ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گرافیکا انسٹی ٹیوٹ اور اسٹینفورڈ انٹرنیٹ آبزرویٹری نے ان ہارڈ وائسز، ان اسیسمنٹ آف فائیو یرز آف ویسٹرن سیکرٹ انفلٹریشن آپریشنز کے عنوان سے 55 صفحات پر مشتمل مشترکہ تحقیق میں کہا ہے کہ پینٹاگون کے یہ جعلی اکاؤنٹس ایران کے سوشل میڈیا میں کیسے کام کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کو تقسیم کر دے گی: نیویارک ٹائمز
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:معروف امریکی صحافی توماس فریڈمین نے نیویارک ٹائمز میں شائع
مارچ
2021 میں ہمیں 900 سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے: اردن
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:اردن کے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ
فروری
افریقہ میں انسانی حقوق کے حوالے سے فرانس کا سیاہ ریکارڈ
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: گزرتے وقت نے فرانس کو اپنے نوآبادیاتی ماضی اور افریقی براعظم
فروری
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹاگون میں اعزازی کارڈن حاصل کریں گے
?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ
اکتوبر
عمران خان سیاست دان ہیں وہ سب جانتے ہیں
?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 20
اپریل
رواں مالی سال حکومت پر بینکوں کا قرضہ 2 ہزار 700 ارب روپے تک پہنچ گیا
?️ 25 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران
مئی
صیہونی حکومت خانہ جنگی کے دہانے پر ہے: مجازی کارکن
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر شہروں میں ہفتے کے
مارچ
ہمیں جنگ بندی کے عمل میں دشمن کی خیانت سے ہوشیار رہنا چاہیے: لبنانی نمائندہ
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاملے سے
نومبر