?️
سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے جنوبی کوریا میں ایران کے اثاثوں کے بارے میں جو بائیڈن کی انتظامیہ کے وزیر خارجہ کے ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتظامیہ ٹرمپ کی اسی ناکام پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹویٹر پیغام میں امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے جنوبی کوریا میں ایران کو اپنے مسدود شدہ اثاثوں تک رسائی روکنے پر سخت تنقید کی،یادرہے کہ امریکی ایوان خارجہ امور کمیٹی میں سماعت کے دوران امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ایران مخالف تبصرے پر ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو ردعمل کا اظہار کرنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ سفارتکاری کی حمایت کرنے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس ملک کی نئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ پہلی انتظامریہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی ناکام پالیسی پر عمل پیرا نہیں ہوں گےتاہم اس کے باجود امریکی وزیر خارجہ جنوبی کوریا میں ایران کو اپنے مسدود شدہ اثاثوں تک رسائی روکنے پر فخر محسوس کرتے ہیں جبکہ یہ اثاثے جو صرف کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کے لیے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے نئی امریکی انتظامیہ بھی اسی پرانی پالیسی (زیادہ سے زیادہ دباؤ) پر گامزن ہے جبکہ اس کو دہرانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،ایک ہی راستہ ہے؛ عزم اور عمل ۔
واضح رہے کہ جمعرات کی صبح امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایوان خارجہ امور کی کمیٹی کے اجلاس میں اپنے ملک کی غیر قانونی طور پر ایرنی ایٹمی معاہدے سےدستبردری کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک بار پھر تہران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پہلے جوہری معاہدے پر عمل پیرا ہو ، انھوں نے یہ کہتے ہوئے کہاگر ایران اپنے وعدوں کی طرف لوٹتا ہے تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے، جنوبی کوریا میں ایران کے مسدود کردہ اثاثوں کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے ، امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ جب تک ایران جوہری معاہدے پر واپس نہیں آتا اس رقم کو جاری نہیں کیا جائے گا۔
یادرہے کہ حال ہی میں ایرانی چیمبر آف کامرس نے جنوبی کوریا کے دو بینکوں میں مسدود رکھی گئی رقم کو 8 بلین 500000 ڈالربتایا تھا، ایرانی عہدیداروں نے پہلے بھی کہا ہے کہ ان فنڈز کو جاری کرنے سے انکار کرنے کے علاوہ سیئول نے ان کو اپنے پاس رکھنے کے لئے رقم کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مسلسل تیسرے مہینے اضافہ
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوری میں بڑی صنعتوں کی پیدوار میں مسلسل
مارچ
چین سے کوروناویکسین کی بھاری کھیپ آج اسلام آباد پہنچےگی
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ آج
جون
ٹرمپ کا تل ابیب کا دورہ ملتوی ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کو جاری رکھنے کا امکان ہے
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے امریکی صدر کے مقبوضہ علاقوں کے دورے
اکتوبر
حماس اور حزب اللہ کے حکام نے بیروت میں ملاقات کی
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: حماس کے عرب اسلامی تعلقات کے سربراہ خلیل الحیات کی قیادت
فروری
روس کے خلاف مغربی پابندیاں کیوں کام نہیں کرتی؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ماڈرن ڈپلومیسی نیوز سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں روس کے
ستمبر
یوکرین کے حالات مزید خراب ہوں گے: ٹرمپ
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں
مارچ
ٹرمپ: میں شاید مستقبل قریب میں چین کا دورہ کروں گا
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ چینی صدر
جولائی
ملئیشیا اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا خواہاں
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: ملئیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پیر کے روز
نومبر