?️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سرکردہ رکن نے مزاحمت اور فلسطینی عوام کی مسلسل حمایت کے سلسہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قابضین کے جرائم سے نمٹنے کا واحد راستہ مزاحمت کو بڑھانا ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ایک اعلی رہنما شیخ خضر عدنان نے فلسطینی عوام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی غیر متزلزل اور مسلسل حمایت اور جائز مزاحمت کی تعریف کی،غزہ میں تسنیم کے ساتھ ایک انٹرویو میں شیخ عدنان نے زور دیا کہ قابضین کے جرائم سے نمٹنے کا واحد راستہ مزاحمت کا دائرہ وسیع کرنا اور اتحاد و یکجہتی کو بڑھانا ہے نیزشہداء کا خون اس راہ پر ہمارا قطب نما ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں قابضین کو موقع نہیں دینا چاہیے جس کے لیے تمام فلسطینیوں کی کوششوں اور قابضین کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کو بڑھانے کی ضرورت ہے،شیخ عدنان نے متحدہ موقف اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ متحدہ ہونے نیزقابضین کے خلاف اس کے کردار کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی سامراج کی حمایت سے صیہونی حکومت کی جنگی مشین کی پیشرفت کے خلاف مزاحمت اور اس کے تجربات کی طاقت کو بڑھانے کے لیے چوکسی کی ضرورت پر زور دیا۔ ۔اسلامی جہاد
جہاد اسلامی تحریک کے سرکردہ رکن نے مزاحمت کے خلاف صیہونی حکومت کے معاندانہ اقدامات کے ساتھ PA کے طرز عمل اور اس کے مکمل ہم آہنگی پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنین میں شہیدوں کے جنازوں اور بیت اللحم کے رہا ہونے والے افراد کی استقبال کی تقریب پر PA کے حالیہ حملے نہایت ہی افسوسنا ک تھے۔
انہوں نے فلسطینی مزاحمت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار اور اس کی غیر مشروط حمایت کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہم فلسطین کی مادی اور روحانی مدد کرنے والے تمام افراد کی قدر کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ ایک نہایت ہی اہم مسئلہ ہے اور اس موقف نے فلسطین کو سربلندی عطا کی ہے جبکہ فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے قابضین کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے والے بعض عرب ممالک کو رسوا کر کے رکھ دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ڈالر مزید سستا ہونے پر حکومت، برآمدکنندگان کو شدید تحفظات
?️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز اور ماہرین کا
مارچ
روس کا پیوٹن سے ملاقات پر مبنی پوپ فرانسس کی درخواست کا جواب
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے پوپ فرانسس کی جانب سے پیوٹن سے
مئی
حکومت کا پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی
?️ 9 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی
مارچ
فرانس میں الجزائر کے قونصل خانے کے ملازم کی گرفتاری سے حالات کشیدہ
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: ڈیر سپیگل کے مطابق فرانس میں الجزائر کے قونصل خانے
اپریل
کیا یہ آزادی بیان ہے؟
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب کے
جولائی
اسرائیل کا غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:یورونیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کے روز کہا کہ
جون
سنڈے ٹائمز: روسی جنگ کے وقت کی معیشت سے مطمئن ہیں
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں اس
جون
ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات
?️ 22 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب
ستمبر