?️
سچ خبریں:روئٹرز نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ امریکہ نے ایران سے تیل کی خریداری کم کرنے کے لیے چین کے ساتھ بات چیت کی ہے۔
امریکی اور یورپی حکام نے روئٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ امریکہ ایران سے خام خریداری کم کرنے کے لیے چین کے ساتھ بات چیت کر رہا ہےکیونکہ امریکی پابندیوں کے باوجود چینی کمپنیاں ایرانی تیل خریدتی رہی ہیں، ایک سینئر امریکی عہدیدار نے اپنانام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ ہم چینی کمپنیوں کے ذریعہ ایرانی تیل کی خریداری سے آگاہ ہیں۔
امریکی عہدیدار نے مزید کہاکہ اب تک ہم نے ایران کے خلاف پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اپنےاختیارات کا استعمال کیا ہے جس میں چین کے ساتھ تجارت کرنے والے افراد بھی شامل ہیں اور اگر ضروری ہوا تو ہم آگے بھی ایسا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تاہم ہم نے ایران کے بارے میں مذاکرات اور پالیسی کے تناظر میں یہ مسئلہ چین کے ساتھ سفارتی طور پر اٹھایا ہے اور عام طور پر ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے خدشات کو دور کرنے کا ایک زیادہ مؤثر طریقہ ہے۔
درایں اثنا ایک یورپی عہدیدار نےبھی روئٹرز کو بتایا کہ یہ ان مسائل میں سے ایک ہے جو امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے جولائی کے آخر میں چین کے دورے کے دوران چینی حکام کے ساتھ اٹھائے تھے، یورپی عہدیدار جو اپنانام ظاہر نہیں کرنا چاہتے ، نے یہ بھی کہا کہ چین ایران کی حمایت کرتا ہے اور مغرب کے لیے اب مسئلہ یہ ہے کہ چین ایران سے کتنا تیل خریدتا ہے۔
یادرہے کہ فرانسیسی ایوان صدر کے ایک عہدیدار نے بھی چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے بارے میں اپنے مؤقف کو واضح کرے اور زیادہ فیصلہ کن انداز اختیار کرے۔


مشہور خبریں۔
امریکی سینیٹ میں بھی غزہ کی حمایت
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹ کے 25 ڈیموکریٹک ارکان نے امریکی صدر کو
فروری
پاکستان کو ایک بنیادی نظرثانی کی ضرورت ہے: خلیل زاد
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل
جنوری
حکومت صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے
?️ 3 جنوری 2022فیصل آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے
جنوری
ٹرمپ کی صحت کے طبی جائزے کے بارے میں میڈیکل رپورٹ جاری
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی معالج نے ایک طبی نوٹ جاری کرتے
اکتوبر
یمن کے پانیوں میں جارح قوتوں کی کسی بھی دشمنانہ سرگرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف علی المشکی نے
جنوری
پاکستان نے صیہونیوں کے خلاف اتحاد کی اپیل کی ہے
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع نے صیہونی حکومت کے لیے مغربی
جون
صیہونیوں کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ کابینہ نے متفقہ
مئی
امریکی کانگریس میں ٹرمپ کے داماد سے 6 گھنٹے کے سوال و جواب
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: سابق صدر کے داماد جیرڈ کوشنر 6 جنوری کے واقعات
اپریل