🗓️
سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے مشاورت کے لیے تہران جا رہے ہیں۔
العربیہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ جلد ہی تہران روانہ ہوں گے،سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ملاقات اور بات چیت کے لیے ہفتہ کے روز تہران جائیں گے۔
یہ بھی:ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات پر امریکہ کا ردعمل
قبل ازیں رائے الیوم اخبار نے لبنان کے باخبر سیاسی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود جلد ہی سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے نام ایک پیغام لے کر آئیں گے۔
مزید:ایران اور سعودی عرب کی سفارتی تنصیبات کو دوبارہ کھولنے پر امریکہ کا ردعمل
کہا جاتا ہے کہ یہ پیغام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کے بارے میں ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سفر کے دوران بن فرحان ایران کے صدر اور دیگر ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس خبر کا اعلان اس کے بعد کیا گیا جب سعودی وزیر خارجہ نے جنوبی افریقہ میں برکس وزارتی اجلاس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات کی۔
مشہور خبریں۔
روس کے خلاف پابندیاں امن کا باعث نہیں بنتی ہیں: ارجنٹائن
🗓️ 24 اپریل 2022سچ خبریں: امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے دوسرے براعظموں میں
اپریل
یمنی انصاراللہ کا اقوام متحدہ پر خطرناک الزام
🗓️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے رہنما نے اقوام متحدہ کے
اپریل
اسرائیل غزہ میں قیدیوں کی رہائی کیوں نہیں چاہتا ؟
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: تین صیہونی فوجی حکام ، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ
مئی
اگلے مہینے میں خیبر پختوانخواہ اور پنجاب کے وزیر اعلی تبدیل ہو سکتے ہیں
🗓️ 31 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ضمیر حیدر نے کہا
مارچ
سوڈانی پناہ گزینوں کی تعداد؛اقوام متحدہ کی زبانی
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے سوڈان میں موجودہ
جون
اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کو خوشخبری سنادی
🗓️ 2 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسپورٹرز کو خوشخبری سناتے ہوئے
اپریل
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی اقدامات مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ ہے:حزب اللہ
🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے ایک
اپریل
سید حسن نصراللہ لبنان کے قومی ہیرو کیسے بنے؟
🗓️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:شہید سید حسن نصراللہ نے نہ صرف لبنان کی آزادی
فروری