اکثر فلسطینی خلعِ سلاح کی شدید مخالفت کرتے ہیں

 اسرائیل جھوٹ پھیلا رہا ہے:غزہ سرکاری دفتر

?️

اکثر فلسطینی خلعِ سلاح کی شدید مخالفت کرتے ہیں

 ایک تازہ سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ اکثریت فلسطینی اس بات کی سخت مخالفت کرتی ہے کہ مزاحمتی قوتوں کو خلعِ سلاح کیا جائے، چاہے وہ جنگ کے ازسرِ آغاز کو روکنے کی شرط ہی کیوں نہ ہو۔

سروے کے مطابق 70 فیصد فلسطینی واضح طور پر اس خیال کے خلاف ہیں کہ مزاحمت سے اسلحہ چھینا جائے، اور سات اکتوبر کو ہونے والی کارروائی طوفانِ الاقصی کی حمایت فلسطینی عوام میں بڑھتی ہوئی دیکھی گئی ہے۔

یہ سروے 22 تا 25 اکتوبر 2025  کو غزہ پٹی اور مغربی کنارے میں کیے گئے انفرادی، آن لائن اور فون انٹرویوز کی بنیاد پر کیا گیا۔ اس میں کل 1,270 افراد شامل تھے جن میں 830 جواب دہندگان مغربی کنارے کے 83 علاقوں اور 440 جواب دہندگان غزہ کے 44 علاقوں سے شامل تھے؛ سروے کی مارجن آف ایرر تقریباً 3.5 فیصد بتائی گئی ہے۔
تحلیل کاروں کا ماننا ہے کہ اگر غزہ میں مزاحمتی گروہوں کو خلعِ سلاح کر دیا جائے تو یہ دفاعی دیوار کے ٹوٹنے کے مترادف ہوگا اور قابض ریاست کو فلسطینی عوام کے خلاف بلا روک ٹوک کارروائی، محاصرہ اور آبادیاتی تبدیلیاں کرنے کی آزادی مل سکتی ہے۔

انہیں خدشات کے پیشِ نظر کہا جا رہا ہے کہ خلعِ سلاح سے مسئلۂ فلسطین کی جڑیں ختم نہیں ہوں گی بلکہ اس سے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی پالیسیوں کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے احتجاج پر روس کا ردعمل: امریکہ ایک گہرے بحران میں پھنس گیا ہے

?️ 11 جون 2025سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور

بائیڈن نے ایران کے خلاف قومی ایمرجنسی کو ایک سال کے لیے بڑھا دیا

?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں : امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی دوپہر امریکی کانگریس کو

حزب اللہ کا اصرار اسرائیل کے پیچھے ہٹنے کا سبب بنا:امریکی سفارتکار

?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں سابق امریکی سفیر کے مطابق حزب اللہ نے

ڈیمونا ایٹمی سائٹ کی تباہی کے بارے میں صیہونیوں کا اہم اعتراف

?️ 8 مئی 2021سچ خبریں:صیہونیوں نے آخرکارا عتراف کر لیا کہ ڈیمونا ایٹمی پلانٹ میں

واشنگٹن ایف بی آئی دفتر کے قریب فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات

?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے دفتر کے

جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کی خواتین سمیت 9 افراد کی ضمانت منظور

?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے

امریکہ کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرائن چھوڑنے کا حکم

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے

حماس کا مسجد الاقصی کے بارے میں اہم بیان

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف صیہونی حملوں میں شدت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے