?️
انقرہ سے واشنگٹن تک، احمد الشرع کی خارجہ پالیسی کا تجزیہ
شام کے نو منتخب حکمران احمد الشرع المعروف "ابو محمد الجولانی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد خارجہ پالیسی کے میدان میں جو راہ اختیار کی ہے، وہ ابتدا میں ترکی اور عرب دنیا پر انحصار سے شروع ہو کر امریکہ کے گرد مرکوز ہو چکی ہے۔ یہ پالیسی تین نمایاں مراحل پر مشتمل ہے، جن میں ہر ایک کا تعلق مخصوص داخلی اور علاقائی تقاضوں سے ہے۔
ابتدائی ایام میں الشرع نے ترکی کے ساتھ اپنے پرانے تعلقات کی بنیاد پر انقرہ کو اولین شراکت دار چنا، جبکہ خلیجی ممالک کے ساتھ روابط کو مالی معاونت اور عرب دنیا میں پذیرائی حاصل کرنے کا ذریعہ بنایا۔ ان کا خیال تھا کہ ترکی کے تعاون سے شمالی شام میں استحکام پیدا کیا جا سکتا ہے اور عرب ریاستوں کی مدد سے معاشی مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
خلیجی سرمایہ کار امریکی اجازت کے بغیر شام میں سرمایہ کاری سے انکار کرتے رہے، جس سے ظاہر ہوا کہ واشنگٹن کی منظوری کے بغیر کوئی معاشی امداد ممکن نہیں۔
ترکی نے نہ تو اپوزیشن ملیشیا جیش الوطنی کو تحلیل کیا، نہ ہی دمشق کی توقعات کے مطابق اقدامات کیے۔
امارات کی جانب سے نئی حکومت پر سیکولرزم کا دباؤ اور اسرائیلی حملوں نے پالیسی کو عدم توازن کا شکار کر دیا۔
دوسرا مرحلہ: توازن کی تلاش اور امریکہ کی طرف جھکاؤ (فروری تا مارچ 2025)
اس دور میں احمد الشرع نے ترکی پر انحصار کم کرتے ہوئے دیگر علاقائی قوتوں جیسے سعودی عرب، قطر اور امارات کے ساتھ توازن قائم کرنے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے داخلی اور خارجی اقدامات اٹھائے، جیسے امریکی حمایت یافتہ گروپوں کو شام میں گنجائش دینا یہ پالیسی اس بات کی عکاس تھی کہ الشرع اپنی حکومت کو صرف علاقائی حمایت سے نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی تسلیم کروانا چاہتے ہیں۔
تیسرا مرحلہ: امریکہ کی مرکزیت اور اسرائیل کے ساتھ قربت (اپریل 2025 سے جاری)
جون 2025 سے ایک نیا موڑ آیا، جب واشنگٹن نے "ٹام باراک” کو شام کے امور پر اپنا نمائندہ مقرر کیا۔ اس کے بعد دمشق اور واشنگٹن کے تعلقات میں گرمجوشی آ گئی۔ اہم اقدامات میں شامل ہیں:امریکی پابندیوں کا جزوی خاتمہ, گروہوں کو دہشتگرد فہرست سے نکالنا,ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی خواہش,اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی مذاکرات
یہ تبدیلی ظاہر کرتی ہے کہ الشرع اب عالمی برادری خصوصاً مغربی طاقتوں کے ساتھ ہم آہنگی کی راہ پر گامزن ہیں، تاکہ اپنی حکومت کی قانونی حیثیت اور بقا کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم، اس پالیسی کے نتیجے میں ایران اور روس جیسے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات میں تناؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
حتمی تجزیہ: ایک باغی سے حقیقت پسند حکمران تک
احمد الشرع کی خارجہ پالیسی میں آنے والی تبدیلیاں ان کے عملی مزاج اور سیاسی بقا کی ترجیحات کو واضح کرتی ہیں۔ ایک زمانے میں جو شخص سخت گیر نظریات کا حامل باغی رہنما تھا، آج وہ امریکہ کی سرپرستی میں علاقائی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ پالیسی اگرچہ کچھ وقتی فوائد دے رہی ہے، لیکن طویل المدت میں اندرونی ہم آہنگی، خودمختاری، اور خطے میں پرانے اتحادیوں کے ردِعمل جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مشہور خبریں۔
مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کا حق تھا، سپریم کورٹ کا فیصلہ شرمناک ہے، حافظ نعیم
?️ 29 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص
جون
امت اسلامیہ کی حفاظت کے لیے امام خمینی کا ایک بےنظیر کارنامہ
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسلامی انقلاب کی فتح کے آغاز میں اسلامی جمہوریہ ایران اور
اکتوبر
کتنے فیصد صیہونی عوام نیتن یاہو کا استعفیٰ چاہتے ہیں؟
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:ایک تازہ ترین سروے کے مطابق 60 فیصد صیہونی باشندے چاہتے
مارچ
روس کے ساتھ سکیورٹی مذاکرات میں یورپ کی موجودگی ضروری ہے:یورپی یونین
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ
دسمبر
تل آویو میں اجلاس کے مقاصد؛ تین عنوانات اور ایک مقصد کے ساتھ ایک میٹنگ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی میزبانی میں مقبوضہ علاقوں میں امریکہ، مصر،
مارچ
22لاکھ سے زائد کشمیری نوجوان بے روزگار،11 فیصد منشیات کی لت میں مبتلا
?️ 21 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
مئی
اطالوی اداکارہ کی فلسطینیوں کی حمایت پر ہلچل
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: اطالوی اداکارہ کی فلسطینیوں کی حمایت نے ایک فلم فیسٹیول
مئی
قومی ایئرلائن کی نجکاری رواں سال نومبر تک متوقع
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو آگاہ
ستمبر