آج انسانیت کو درپیش سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟

انسانیت

?️

سچ خبریں: امریکی ماہر نے دنیا کے مختلف خطوں میں نیٹو افواج کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ عسکری تنظیم انسانیت کی بقا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سابق ماہر آل فرڈ ڈوزیاس نے گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے ایک کالم میں لکھا کہ نیٹو اس وقت انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ نیٹو افواج نے 1990 کی دہائی سے مسلسل جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے لیکن آج عالمی برادری کے لیے یہ تسلیم کرنا بہت ضروری ہے کہ نیٹو انسانیت کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹو کا اسلحہ کہاں گیا؟

ڈوزیاس نے نشاندہی کی کہ اس فوجی تنظیم کے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات انسانی زندگی کی بقا اور تسلسل کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نیٹو کو ایک مجرمانہ تنظیم قرار دیا جانا چاہیے، کیونکہ 1997 کے بعد سے یہ ایک جیو پولیٹیکل دیو بن چکی ہے جو پوری دنیا پر غلبہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔

اس امریکی ماہر کے مطابق دنیا میں مناسب دائرہ اختیار والی کوئی بھی عدالت موجودہ انسانی قوانین کی بنیاد پر نیٹو کی فوج پر مقدمہ چلا سکتی ہے اس لیے کہ نیٹو افواج کے نمائندوں کی طرف سے بہت سی خلاف ورزیوں اور جرائم کو ہیگ اور جنیوا کنونشنز کے مطابق ریکارڈ اور دستاویز کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ڈیموکریٹک سیاست دان جیفری ینگ نے کل اتوار کو اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کے عوام کے ساتھ سب سے بہتر یہ ہے کہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) تحلیل ہو جائے۔

مزید پڑھیں: مشرقی ایشا میں نیٹو کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟

قابل ذکر ہے کہ ماسکو کے خلاف کیف کے جوابی حملوں کے درمیان، جس کا میڈیا کا شور میدان جنگ میں اس کی کامیابیوں سے کہیں زیادہ ہے، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے لیتھوانیا میں نیٹو کے حالیہ سربراہی اجلاس میں، مغرب سے نیٹو میں شمولیت کی بھیک مانگی لیکن اس کے جواب میں انہیں صرف ایک وعدہ ملا جو کیف کو روس کے خلاف نیٹو کی پراکسی جنگ کی آگ میں زیادہ سے زیادہ ہتھیاروں کی فراہمی پر مبنی تھا!

جیفری ینگ نے ٹویٹر پر اس بارے میں لکھا کہ یوکرین کے لوگوں کے لیے سب سے اچھی چیز نیٹو کی تحلیل اور یورپ کے کونے کونے سے تمام امریکی ہتھیاروں اور افواج کا مستقل انخلاء ہے۔

یوکرین میں روس کی جاری فوجی کارروائیوں کی حمایت میں ہمیشہ کھل کر بات کرنے والے امریکی سیاستدان نے اس ٹویٹر پوسٹ میں وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کے حالیہ بیان کو دوبارہ شائع کیا۔

تاہم ایک صارف نے واضح تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر امریکہ دوسرے ممالک سے اپنی فوج واپس بلا لے گا تو دنیا میں امن ہو جائے گا۔

مشہور خبریں۔

پیوٹن کے ترکی کے دورے کے چیلنجز کیا ہیں؟

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:روسی صدر کے دورہ ترکی کے بارے میں اقوام متحدہ اور

عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی، علیمہ خان کا دعویٰ

?️ 13 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی

امریکہ تیزی سے زوال کی طرف بڑھ رہا ہے:ٹرمپ

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے خفیہ دستاویزات رکھنے کے سلسلہ میں پوچھ

جرمنی میں نسل پرستی کا معاملہ، 12 افراد کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی

?️ 15 اپریل 2021جرمنی (سچ خبریں) جرمنی میں نسل پرستی اور مسلمانوں کے خلاف حملوں

ایک مہینے میں صہیونیوں کے ہاتھوں 450 سے زائد فلسطینی گرفتار

?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ مقبوضہ علاقوں میں 450 سے زائد

اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی کو خریدنے کے لیے منڈی لگی ہوئی ہے:عمران خان

?️ 25 مارچ 2022(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان  نے کہا کہ اسلام آباد میں

صیہونی حکومت کی جیل میں فلسطینی اسیر ناصر ابو حمید کی شہادت

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:   آج صبح فلسطینی ذرائع نے صیہونی حکومت کی جیل میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے